آپ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کی وسیع رینج کا جائزہ لیں۔ ہماری پیشکشیں آپ کو اعلیٰ معیار کی بینکنگ خدمات فراہم کرتی ہیں اور یہ یقینی بناتی ہیں کہ آپ کا قابل اعتماد بینکنگ پارٹنر آپ کی بچتوں کو محفوظ اور مستحکم طریقے سے بڑھاتا ہے
آسان بینکاری سہولت یوبینک کیش بیک آسان سیلری ٹرانسفر اکاؤنٹ کے ساتھ
یو مائیکروفنانس بینک پیش کرتا ہے یوبینک کیش بیک آسان سیلری ٹرانسفر اکاؤنٹ، جو خاص طور پر ان تنخواہ دار افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کے پاس باقاعدہ آمدنی کے دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہوتے۔ چاہے آپ فری لانسر ہوں، کنٹریکٹ ورکر یا کوئی ایسا فرد جو روایتی آمدنی کے ثبوت فراہم نہیں کر سکتا، یوبینک آپ کے لیے بینکاری کو آسان اور فائدہ مند بنا رہا ہے۔ صرف اپنی تنخواہ اس اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر کے حاصل کریں کیش بیک انعامات، مفت بینکاری سہولیات اور بہت کچھ۔۔
یوبینک کا سیلری ٹرانسفر اکاؤنٹ — ہر ماہ تنخواہ پر کیش بیک کمانے کا موقع!
یو مائیکروفنانس بینک پیش کرتا ہے کیش بیک سیلری ٹرانسفر اکاؤنٹ، ایک خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا کرنٹ اکاؤنٹ جو تنخواہ دار افراد کو صرف اپنی تنخواہ جمع کرا کے کیش بیک کمانے کا موقع دیتا ہے۔ یہ سہولت، انعامات اور مالی خودمختاری کا بہترین امتزاج ہے۔
آسان بینکاری، مفت بیمہ کے ساتھ!
یو بینک کا پریمیم کرنٹ اکاؤنٹ، ملازمت پیشہ افراد، کاروباری شخصیات اور خواتین صارفین کی روزمرہ بینکنگ ضروریات کا ایک آسان حل ہے۔ پریمیم کرنٹ اکاؤنٹ اپنے صارفین کو ایک سال تک کی مفت میڈیکل انشورنس کی شکل میں متعدد سروس چارجز کی چھوٹ کے ساتھ بامقصد پیشکش کرتا ہے۔
یو بینک کاروباری شخصیات کے لیے یو پیسہ کے ذریعے موبائل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت پیش کرتا ہے۔ یو پیسہ کاروبارموبائل اکاؤنٹ اپنے صارفین کو چیک بک کے بغیر، نقد رقم کی ادائیگی اور وصولی کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ صارفین، دوران سفر، اپنے گھر پر یا اپنے دفتر میں موجود رہتے ہوئے یہ اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اپنے موبائل فون سے، بینک کی برانچ میں جائے بغیرصارفین اب کسی بھی جگہ سے، انٹربینک فنڈٹرانسفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
بڑھتا کاروبار،سہولتیں بے شمار!
یو بینک کا بزنس کرنٹ اکاؤنٹ، اضافی چارجز کے بغیرآسانی سے آپ کو اپنا کاروبار چلانے کے لیے ہماری بینکنگ سروسزکے استعمال کی سہولت دیتا ہے۔
یو مائیکروفنانس بینک پیش کرتا ہے بااختیار سیلری ٹرانسفر اکاؤنٹ — ایک منفرد کرنٹ اکاؤنٹ جو خاص طور پر تنخواہ دار افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ صرف آپ کی تنخواہ وصول کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ آپ کے مالی خودمختاری، کیش بیک انعامات اور خصوصی فوائد کا دروازہ ہے۔ بس اپنی تنخواہ اس اکاؤنٹ میں منتقل کریں اور پائیں کیش بیک اور دیگر شاندار سہولیات۔
بچت پر منافع، اب ملے روزانہ!
یو بینک اپنے صارفین کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنی بچت بڑھانے کا ایک آسان اور بہترین موقع دے رہا ہے۔ تمام افراد اوربزنسز اب’روزانہ منافع بچت اکاؤنٹ‘ کی مدد سے اپنے غیرفعال فنڈز کواستعمال میں لاکر ’ڈیلی کلوزنگ بیلنس‘ پر منافع کماسکتے ہیں۔
خود مختاری کا پہلا قدم!
یو بینک، خواتین صارفین کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا رہنما بچت اکاؤنٹ پیش کررہا ہے جو خواتین کو بینکنگ سروسز تک بہتر رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ رہنما بچت اکاؤنٹ کی یہ سہولت خواتین کو اپنی رقم محفوظ بنانے ، اپنی بچت سے پرکشش منافع کمانے اوراپنی صلاحیتوں کے مطابق مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتاہے۔
سرمایہ بچائیں، ہر ماہ منافع پائیں!
یو بینک کارپوریٹ اداروں کے لیے کارپوریٹ سیونگ اکاؤنٹ کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے انہیں اپنے کاروبارسے ملنے والی بچت پر آمدنی حاصل کرنے اور اس بچت کو اثاثہ بنانے کے قابل بناتی ہے۔ یہ اکاؤنٹ کارپوریٹ اداروں کو اپنے فنڈز تک آسان رسائی کے ساتھ ساتھ ماہانہ منافع کمانے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
بچت محفوظ، منافع بھی خوب!
یو بینک کا محفوظ بچت اکاؤنٹ اپنے صارفین کو اپنی بچت محفوظ کرنے اور ان کے ماہانہ ایوریج بیلنس پر آمدنی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ بچت اکاؤنٹ افراد اور چھوٹے کاروبار سمیت تمام صارفین کے لیے ہے۔ یہ انہیں کم سرمایہ کاری پر بڑا منافع حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
زندگی بھر کی محنت کا ثمر!
یو بینک ’ثمر ٹرم ڈپازٹ‘ کے نام سے ماہانہ ادائیگی کی ایک ٹرم ڈپازٹ پروڈکٹ پیش کررہاہے۔ جو صارفین کو ماہانہ بنیادپر پرکشش منافع کمانے کے لیے اپنی بچت کو محفوظ ٹرم ڈپازٹ میں رکھنے کا موقع دیتی ہے۔ ایک سال، دوسال اور تین سال کی مدت کے لیے پرکشش منافع کی شرح پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے جس کے لیے جمع کرائی جانے والی رقم کی کم سے کم حد صرف دس ہزار روپے ہے۔
آج کی بچت، کل کا صلہ!
یو بینک کا صلہ ٹرم ڈپازٹ، صارفین کو اپنے غیرفعال فنڈزپرزیادہ سے زیادہ منافع کمانے کی سہولت دیتا ہے۔ صلہ ٹرم ڈپازٹ ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو ایک محفوظ سالانہ ریٹرن دیتاہے، جو مارکیٹ کے اتارچڑھاؤ سے متاثر نہ ہونے والی پہلے سے مقرر کردہ شرائط کے مطابق حاصل ہوتا ہے۔
بھروسے کی سرمایہ کاری!
یو بینک کا کارپوریٹ ٹرم ڈپازٹ، کارپوریٹ اداروں اورکاروباروں کو اپنے غیرفعال فنڈز پر زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ ان کے بیلنس پر ایک محفوظ ریٹرن فراہم کرتا ہے،جو ایک مخصوص مدت کے لیے مقررکی گئی شرائط کے ساتھ ہوتاہے جن پر مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا خطرہ اثرانداز نہیں ہوتا۔