عنایہ مرابحہ فنانسنگ

معاشی خوشحالی،شرعی اصولوں کے مطابق !

یو بینک اسلامک بینکنگ تنخواہ دار افراد اور پنشنرز کے لیے شریعت کے مطابق فنانسنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ عنایہ مرابحہ فنانسنگ کی سہولت کے ساتھ، آمدنی کے اضافی اور ثانوی ذرائع پیدا کرنے کے لیے کاروبار کو بڑھانے یا شروع کرنے میں مدد کے لیے اثاثہ جات اور دیگر اشیاء باآسانی خریدی جا سکتی ہیں۔

کوئی بھی شخص اس فنانسنگ کی سہولت کا استعمال ایسے سامان کی خریداری کے لیے کر سکتا ہے جس سے ان کے لیے کاروبار کو بڑھانے یا قائم کرنے میں مدد ملے گی، جیسا کہ مویشیوں کی خریداری، کاروباری نقل و حرکت کے لیے موٹر سائیکل، خام مال، برقی آلات، مشینیں، سولر پینلز، بیٹریاں، یا جنریٹر وغیرہ۔


نمایاں خصوصیات

ساڑھے تین لاکھ روپے تک فنانسنگ کی سہولت

مدت: 3 سے 60 ماہ تک

تنخواہ دار افراد اور پنشنرز کے لیے مالیاتی سہولت

انفرادی فنانسنگ کی سہولت

آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کا اختیار


مطلوبہ دستاویزات

  • درست شناختی کارڈ
  • درخواست گزار کی پاسپورٹ سائزتصویر
  • آمدنی کا ثبوت (سیلری سلپ یا بینک اسٹیٹمنٹ) یا پنشن بک

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

اس فنانسنگ کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کارڈ ہے۔

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

درخواست دہندہ کاروبار کا مالک ہو یا وہ اس کے لیے تیار ہو۔

کیا اس فنانسنگ سے فائدہ اٹھانے کے لیے گاہک کے لیے عمر کی کوئی حدمقرر ہے؟

کسٹمر کی عمر درخواست جمع کرانے اور منظور ہونے کے وقت 18 سال اور 68 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔

اس فنانسنگ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی

  • یو بینک اسلامک بینکنگ کی قریبی برانچ پرتشریف لے جائیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • فنانسنگ کے درخواست فارم کو پڑھیں، اس پر دستخط کریں اورپھر جمع کرائیں

کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

  • درست کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • درخواست گزار کی پاسپورٹ سائزتصویر
  • آمدنی کا ثبوت (پے سیلری سلپ یا بینک اسٹیٹمنٹ) یا پنشن بک

پروسیسنگ چارجز کس قسم کے ہیں؟

  • فنانسنگ درخواست کی فیس
  • پروسیسنگ فیس
  • کولیٹرل ویلیویشن چارجز

کیا یہ فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے کام کی نوعیت کی کوئی حدود ہیں؟

یہ فنانسنگ مختلف مقاصد کے لیے اثاثوں کی خریداری تک محدود ہے یعنی (مختلف اشیاء، لائیو اسٹاک، بائیکس، سولر پینلز/بیٹریز، برقی آلات، جنریٹر وغیرہ)۔

کیا یہ شریعت کے مطابق ہے؟

ہاں – یہ شریعت کے مطابق فنانسنگ ہےجو مرابحہ موڈ آف فنانسنگ کی بنیاد پر مبنی ہے۔

عنایہ مرابحہ فنانسنگ

آپ کو کتنی ضرورت ہے ؟

Rs 35,000 Rs 600,000
6 months 60 months
آپ حاصل کر رہے ہیں

Rs. 0

استعمال کی شرائط

Months

کل منافع

Rs. 0

قسط کی رقم

Rs. 0

شرح منافع

0%

Loan Calculators Form

Please fill in your details