یو بینک کمرشل وہیکل ۔ ڈمینیشنگ مشارکہ فنانسنگ

جب پہیہ چلتاہے تو کاروبار چمکتا ہے!

یو بینک اسلامک بینکنگ کم سے کم دستاویزات کے تقاضوں کے ساتھ شرعی اصولوں کے مطابق کمرشل وہیکل فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ فنانسنگ کی یہ سہولت،اسلامی طرزِ مالیات ’’’ڈامنشنگ مشارکہ‘ کے مطابق ہے اور صارفین کو ان کے کاروبار میں نقل و حمل کی ضروریات، جیسے انٹرپرائز سامان کارگو، زرعی اجناس، مویشیوں، دودھ کی فراہمی یا مسافروں کی نقل و حمل میں مدد کرتی ہے۔

صارفین اپنے کاروباری کاموں میں سہولت کے لیے کار، لوڈر رکشہ، پک اپ ٹرک یا کارگو گاڑی خرید سکتے ہیں۔ اس فنانسنگ سہولت کے ساتھ، کسٹمر کو فنانسنگ مکمل ہونے پر گاڑی کی مکمل ملکیت حاصل ہو جاتی ہے۔


نمایاں خصوصیات

فنانسنگ کی سہولت: ایک لاکھ روپے سے لے کر تیس لاکھ روپے تک

فنانسنگ کی مدت: 10 سال تک

کم از کم شراکت داری: 20 فیصدشراکت داری بطور پارٹنرشپ شیئر

تمام نئے اور پرانے یا استعمال شدہ، مقامی طور پر تیار کردہ برانڈز شامل ہیں

آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی

گاڑی کے تکافل کی مکمل کوریج

ٹریکر کی سہولت شامل ہے


مطلوبہ دستاویزات

  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر
  • کاروبار کا ثبوت

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

اس فنانسنگ کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری اس فنانسنگ کے لئیے درخواست جمع کروا سکتا ہے

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

درخواست دہندہ کی سالانہ آمدنی بارہ لاکھ روپے سے زائد ہونی چاہیے۔ درخواست دہندہ پنشنرز، تنخوادار یا بزنس مین ہونا چاہیے جو نقل و حمل یا لاجسٹکس کے کاروبار سے منسلک ہو۔

کیا اس فنانسنگ سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر کی گئی ہے؟

درخواست دہندہ کی عمر درخواست دینے اور منظوری کے وقت 18 اور 68 سال کے درمیان ہونا لازمی ہے۔

اس فنانسنگ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

صارف کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی

  • اپنی پسند یدہ گاڑی کا انتخاب کریں
  • یوبینک اسلامک بینکنگ کی قریبی برانچ پر تشریف لے جائیں
  • مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں
  • ایڈوانس پے منٹ جمع کروائیں
  • فنانسنگ کے درخواست فارم پر دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • درخواست گزار کی پاسپورٹ سائزتصویر
  • کاروبار کا ثبوت

میں یہ فنانسنگ کس مقصد کے لیے حاصل کر سکتا ہوں؟

بزنس کے لیے

کوئی پروسیسنگ چارجز شامل ہیں؟

پروسیسنگ فیس:3.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی

نئی اور استعمال شدہ کار کے لیے کتنی ڈاؤن پی منٹ کی ضرورت ہے؟

کم از کم 20 فیصد ڈاون پے منٹ درکار ہے۔

آپ کے پینل پر دستیاب کار برانڈز کی فہرست؟

  • پاک سوزوکی موٹر کمپنی
  • انڈس موٹرز کمپنی
  • کِیا لکی موٹرز
  • جے ڈبلیو موٹرز
  • ہنڈائی موٹرز
  • چینگان موٹرز
  • پروٹون موٹرز
  • پرنس موٹرز
  • FAW پاکستان
  • ڈی ایف ایس کے موٹرز
  • ڈیوان /دیوان موٹرز

کیا یہ شریعت کے مطابق فنانسنگ ہے؟

جی ہاں یہ ڈمینیشنگ مشارکہ کی بنیاد پر ایک شریعہ کمپلاینٹ فنانسنگ ہے-

یو بینک کمرشل وہیکل۔ ڈمینیشنگ مشارکہ فنانسنگ

آپ کو کتنی فنانسنگ کی ضرورت ہے؟

Rs 350,000 Rs 3,000,000
12 months 120 months
آپ حاصل کر رہے ہیں

Rs. 0

استعمال کی شرائط

Months

کل سود

Rs. 0

قسط کی رقم

Rs. 0

یکساں شرح

0%

Loan Calculators Form

Please fill in your details