جب پہیہ چلتاہے تو کاروبار چمکتا ہے!
یو بینک اسلامک بینکنگ کم سے کم دستاویزات کے تقاضوں کے ساتھ شرعی اصولوں کے مطابق کمرشل وہیکل فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ فنانسنگ کی یہ سہولت،اسلامی طرزِ مالیات ’’’ڈامنشنگ مشارکہ‘ کے مطابق ہے اور صارفین کو ان کے کاروبار میں نقل و حمل کی ضروریات، جیسے انٹرپرائز سامان کارگو، زرعی اجناس، مویشیوں، دودھ کی فراہمی یا مسافروں کی نقل و حمل میں مدد کرتی ہے۔
صارفین اپنے کاروباری کاموں میں سہولت کے لیے کار، لوڈر رکشہ، پک اپ ٹرک یا کارگو گاڑی خرید سکتے ہیں۔ اس فنانسنگ سہولت کے ساتھ، کسٹمر کو فنانسنگ مکمل ہونے پر گاڑی کی مکمل ملکیت حاصل ہو جاتی ہے۔