اب اپنے کاروبار کو اعتماد کے ساتھ بڑھائیں!
یو بینک،اپنے صارفین بشمول کسانوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افرادکو اپنے کاروبار کے فروغ اور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے بینک گارنٹی کی سہولت پیش کرتا ہے۔ یہ سہولت خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے 100فیصد کیش بیک بینک گارنٹی کی پیشکش کرتی ہے تاکہ انھیں نئے معاہدے کرنے،کاروبارکی ترقی اوراپنے سپلائرز کے ساتھ اعتماد قائم کرنے میں مدد دی جاسکے۔
بینک گارنٹی ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ بینک، اپنے صارف کی جانب سے، متعلقہ گاہک کے نادہندہ ہونے کی صورت میں ان کی ادائیگیوں کو پورا کرے گا۔ یہ صارفین کو اپنے کاروبار کو آسانی سے چلانے کے لیے ادھار پرسامان خریدنے کے قابل بناتا ہے جبکہ ان کی ڈیلی ٹرانزیکشنز کی ساکھ کو بہتر بنا کر کاروبار چلانے میں مدد دیتاہے۔
یہ سہولت ایک مخصوص رقم اور مدت تک کے لیے دستیاب ہے۔
بینک گارنٹی کی رقم:ایک لاکھ روپے سے لے کر تیس لاکھ روپے تک
سو فیصد کیش بیک گارنٹی کی پیشکش
بینک گارنٹی کی مدت: تجدید یا ترمیم کے آپشن کے ساتھ 12 ماہ تک
ٹرم ڈپازٹ سرٹیفکیٹس بطور ضمانت قابل قبول ہیں
شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
بینک گارنٹی ایک تحریری دستاویز ہے جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ بینک، اپنے صارف کی جانب سے، متعلقہ گاہک کے نادہندہ ہونے کی صورت میں ان کی ادائیگیوں کو پورا کرے گا۔ یہ سہولت ایک مخصوص رقم اور مدت تک کے لیے دستیاب ہے۔
کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ ہے۔
درخواست دہندہ کے پاس کاروبار چلانے یا شروع کرنے اور معاشی طور پر فعال ہونے کی اہلیت ہونی چاہیے۔
قرض کی درخواست اورمنظوری کے وقت درخواست دہندہ کی عمر18 اور 68 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی
اس سروس کے لیے درخواست دینے کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں
کاروبار ی اور زرعی مقاصد کے لیے
قرض کی درخواست کی پروسیسنگ فیس اور کمیشن فیس (ایس او سی کے مطابق لاگو)
جی ہاں۔نقد یا ٹرم ڈیپازٹ سرٹیفکیٹ کی صورت میں متعدد آپشن دستیاب ہیں