مکان آسان۔ ڈمینیشنگ مشارکہ فنانسنگ

شراکت داری کے اصولوں کے مطابق !

یو بینک اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں کے عین مطابق ہاؤسنگ فنانس کی سہولت پیش کرتا ہے جس کی بنیاد ڈمینیشنگ مشارکہ اسلامی طرزِ مالیات ہے۔ مکان آسان ڈمنشنگ مشارکہ فنانسنگ کی سہولت ان افراد کو ملتی ہے جو پلاٹ، مکان، اپارٹمنٹ خریدنا چاہتے ہیں یا اپنی ذاتی ملکیت والی جگہ پر نئے گھر کی تعمیر، موجودہ گھر کی توسیع ومرمت ،بہتری یا تزئین و آرائش وغیرہ کے لیے فنانسنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


نمایاں خصوصیات

مالی سہولت: ڈیڑھ لاکھ روپے سے لے کر تیس لاکھ روپے تک

فنانسنگ کی مدت: 3 سال سے 25 سال تک

یکساں ماہانہ اقساط میں ادائیگی کی سہولت

انکم کلبنگ کی سہولت

فنانس شدہ ہاؤسنگ یونٹ کو یو مائیکرو فنانس بینک کے حق میں گروی رکھا جائے گا

فنانسنگ کا مقصد

مکان، فلیٹ یا اپارٹمنٹ کی خریداری کے لیے

مکان کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری کے لیے

کسٹمر کی ذاتی جگہ پر گھر کی تعمیر کے لیے

موجودہ گھر کی توسیع یا بہتری کے لیے

اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے

پیش کردہ جائیداد کسی بھی قانونی مسئلے یا واجبات سے پاک ہونی چاہیے


مطلوبہ دستاویزات

  • اصل شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ سائزتصویر
  • پنشن بک
  • آمدن کا ثبوت
  • رہن رکھنے والی جائیداد کے دستاویزی ثبوت

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

اس فنانسنگ سہولت کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ ہے۔

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

درخواست دہندہ کا پنشنر یا ایک ایسا فرد ہونا لازم ہے جس کی کم سے کم آمدنی 25,000 روپے ماہانہ ہو۔

کیا فنانسنگ لینے والے کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر ہے؟

فنانسنگ سہولت کی درخواست اور فنانسنگ سہولت کی میچورٹی کے وقت عمر کی حد کی شرط بالترتیب 22-65 سال ہے۔

اس فنانسنگ سہولت کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی

  •  یو بینک کی قریبی برانچ پر تشریف لے جائیں
  •  مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  •  ضمانت سے متعلق دستاویزات فراہم کریں
  •   مطلوبہ ایڈوانس پے منٹ جمع کروائیں
  •  فنانسنگ کے درخواست فارم پر دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس فنانسنگ کی درخواست دینے کے لیے کونسی دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • سول پروپرائٹر۔ بزنس کا ثبوت جیسا کہ بزنس کارڈ، کیش میمو، لیٹر ہیڈ یا یوٹیلیٹی بل، بینک اسٹیٹمنٹ
  • بزنس مین۔ کاروبار کا ثبوت جیسا کہ بزنس کارڈ، کیش میمو، لیٹر ہیڈ یا یوٹیلیٹی بل، بینک اسٹیٹمنٹ
  • تنخواہ دارملازم: تین عدد حالیہ پے سلپس یا تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ

پروسیسنگ چارجز کس قسم کے ہیں؟

  • فنانسنگ کے لیے درخواست کی فیس
  • پروسیسنگ فیس
  • تکافل چارجز
  •  جائیداد کی تشخیص کی فیس
  • قانونی رائے کی فیس

اس فنانسنگ سہولت کے لیے کس قسم کی ضمانت کی ضرورت ہے؟

  • پنشن کی یو بینک کو منتقلی
  • جائیدادکو گروی رکھوانا لازم ہے

میں کس مقصد کے لیے یہ سہولت حاصل کر سکتا ہوں؟

یہ سہولت صرف ہاؤسنگ کے مقاصد کے لیے حاصل کی جاسکتی ہے۔

کیا یہ شریعت کے مطابق ہے؟

جی ہاں یہ ایک شریعہ کمپلاینٹ فنانسگ ہے جو ڈمنشنگ مشارکہ کی بنیاد پرہے۔

مکان آسان۔ ڈمینیشنگ مشارکہ فنانسنگ

آپ کو کتنی ضرورت ہے ؟

Rs 350,000 Rs 3,000,000
36 months 240 months
آپ حاصل کر رہے ہیں

Rs. 0

استعمال کی شرائط

Months

کل منافع

Rs. 0

قسط کی رقم

Rs. 0

شرح منافع

0%

Loan Calculators Form

Please fill in your details