صحت تحفظ پلس

ہسپتال میں آپ کے لیے یقین دہانی!

صحت تحفظ پلس، مریض کے لیے انشورنس کی ایک ایسی پراڈکٹ ہے جو یو بینک کے ڈپازٹ اور لون صارفین کو پیش کی جاتی ہے جس کے ذریعے وہ کسی بھی ہسپتال میں مناسب سالانہ پریمیم ادائیگی کے عوض اپنے علاج کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔  یہ پروڈکٹ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صارفین صحت سے متعلق غیر متوقع اخراجات سے محفوظ رہیں اور غیر متوقع طبی ضروریات کے پیش نظر ان کی مدد کی جاسکے۔


انشورنس پلانز

پلان اے - صرف خود کے لئے

سالانہ پریمیم کی لاگت: 490 روپے سالانہ

ہسپتال کایومیہ کیش بینیفٹ: تین ہزار روپے فی رات

آئی سی یو کا یومیہ کیش بینیفٹ: چھ ہزار روپے فی رات

ہسپتال اخراجات کی واپسی کی حد: نوے ہزار روپے تک سالانہ

پلان بی - خود اور شریک حیات کے لئے

سالانہ پریمیم کی لاگت: 990 روپے سالانہ

ہسپتال کایومیہ کیش بینیفٹ: چھ ہزار روپے فی رات

آئی سی یو کا یومیہ کیش بینیفٹ: بارہ ہزار روپے فی رات

ہسپتال اخراجات کی واپسی کی حد: نوے ہزار روپے تک سالانہ فی فرد

پلان سی - خود، شریک حیات اور چار بچوں کے لئے

سالانہ پریمیم کی لاگت: 2990 روپے سالانہ

ہسپتال کایومیہ کیش بینیفٹ: بڑوں کے لئے چھ ہزار اور بچوں کے لئے تین ہزار روپے فی رات

آئی سی یو کا یومیہ کیش بینیفٹ: بڑوں کے لئے بارہ ہزار اور بچوں کے لئے چھ ہزار روپے فی رات

ہسپتال اخراجات کی واپسی کی حد: بڑوں کے لئے نوے ہزار اور بچوں کے لئے پینتالیس ہزار روپے تک سالانہ

سی سیکشن کوریج: تیس ہزار روپے


منصوبہ بندی کے فوائد

  • ادا شدہ رقم کی واپس ادائیگی(ری ایمبرسمنٹ) کی سہولت دستیاب ہے
  • ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں روزانہ کیش بینیفٹ
  • ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں روزانہ آئی سی یو میں رہنے پر نقد ادائیگی کی سہولت
  • سی سیکشن آپریشن پر سہولت
  • ایمرجنسی اخراجات کی واپسی
  • ہسپتال میں داخل ہونے پر سالانہ کوریج
  • ہسپتال میں داخل مریضوں اور ادویات وغیرہ کی کوریج (جنرل وارڈ)
  • ہسپتال میں داخل ہونے، علاج اورسروسز، ڈاکٹروں کے دورے اور مشورہ فیس کی کوریج

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

کیا انشورنس کی درخواست دینے والوں کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر کی گئی؟

بالغ افراد کے اندراج کے لیے عمر کی حد 18سے 64 سال اور بچوں کے لیے عمر کی حد ایک سال سے لے کر17 سال تک ہے۔

انشورنس ہولڈرز کی کوریج کے لیے عمر کی حد کیا مقرر کی گئی ہے؟

بالغ افراد کی کوریج کے لیے عمر کی حد 18سے 64 سال ہے اور بچوں کے لیے عمر کی حد ایک سال سے 17 سال ہے۔

اس انشورنس سہولت کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کسی بھی یو بینک سے قرضہ لینے والے،رقم جمع کرانے والے یا واک ان کسٹمر

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

  • کسٹمر اور شریک حیات کی عمر (18 سے 64 سال)
  • بچوں کی تعداد: چار بچے فی خاندان

ہسپتال میں قیام کی زیادہ سے زیادہ اور کم از کم مدت کتنی ہے؟

  • کم از کم قیام کی مدت: ایک رات ہے
  • ایک ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 30 راتوں کا احاطہ کیا جاتا ہے

مدت خاتمے کی کیا حد مقرر کی گئی ہے؟

  • بیماری کی صورت میں: 15 دن
  •   حادثہ کی صورت میں:مدت مقرر نہیں۔

سی سیکشن کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے انتظار کی مدت کیا ہے؟

سی سیکشن کے فائدے کے لیے انتظار کی مدت چھ ماہ تک ہے، جس کا مطلب ہے کہ پالیسی کو ڈیلیوری سے چھ ماہ قبل ہی لیے لیا جانا چاہیے۔

سی سیکشن کا دعویٰ کرنے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
  • اسپتال میں ایڈمٹ اور ڈسچارج کی تاریخ والی سلپ
  • روزانہ فالو اپس کی تعداد
  • پیدائش کا سرٹیفکیٹ
  • الٹراساؤنڈ

دعوی کتنے دن تک رپورٹ کیا جا سکتا ہے؟

دعویٰ 15 دنوں کے اندر رپورٹ کیا جائے۔

Loan Calculators Form

Please fill in your details