یو بینک کی انشورنس بینکنگ ہمارے صارفین کو مالی طور پر محفوظ اور غیر متوقع یا غیر یقینی حالات کے لیے تیار رہنے کے قابل بناتی ہے۔ اپنے معزز صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہماری انشورنس آفرز پیش کی گئی ہیں جو ہمارے صارفین کو ذہنی سکون دیتی ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے ان کا تحفظ یقینی بناتی ہیں۔
اپنی صحت کو مقدم رکھیں!
یو بینک صحت تحفظ، طبی انشورنس کی ایک بہترین سہولت ہے جو صارفین کے لیے صحت کی غیر متوقع صورتحال اورہنگامی اخراجات سے تحفظ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ صحت تحفظ ایک ایسی انشورنس کی پروڈکٹ ہے جو یو بینک سے قرض لینے والے، رقم جمع کرانے والے اور واک ان صارفین کے فائدے کے طور پر پیش کی جاتی ہے(شرائط و ضوابط لاگوہیں)۔ یہ کم سے کم سالانہ پریمیم چارجز کے ساتھ کم لاگت انشورنس کوریج کی سہولت دیتی ہے۔
ہسپتال میں آپ کے لیے یقین دہانی!
صحت تحفظ پلس، مریض کے لیے انشورنس کی ایک ایسی پراڈکٹ ہے جو یو بینک کے ڈپازٹ اور لون صارفین کو پیش کی جاتی ہے جس کے ذریعے وہ کسی بھی ہسپتال میں مناسب سالانہ پریمیم ادائیگی کے عوض اپنے علاج کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پروڈکٹ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صارفین صحت سے متعلق غیر متوقع اخراجات سے محفوظ رہیں اور غیر متوقع طبی ضروریات کے پیش نظر ان کی مدد کی جاسکے۔