اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے اور مکمل اطمینان کے لیے ہماری شرعی اصولوں پر مبنی فنانسنگ پروڈکٹ سے مستفید ہوں۔
کاروبار کی مالی ضروریات کی تکمیل، شرعی اصولوں کے ساتھ
یو بینک اسلامک بینکنگ پیش کرتا ہے توفیق فنانسنگ، جو مکمل طور پر شرعی اصولوں کے مطابق ڈمینشنگ مشارکہ کے طریقہ کار پر مبنی ہے۔ یہ فنانسنگ خاص طور پر ان کاروباری افراد کے لیے ہے جو اپنی ذاتی گاڑی کو بطور اثاثہ استعمال کرتے ہوئے کاروبار کے لیے سرمایہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ کاروبار کو مستحکم بنایا اور بڑھایا جا سکے۔
معاشی خوشحالی،شرعی اصولوں کے مطابق !
یو بینک اسلامک بینکنگ تنخواہ دار افراد اور پنشنرز کے لیے شریعت کے مطابق فنانسنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ عنایہ مرابحہ فنانسنگ کی سہولت کے ساتھ، آمدنی کے اضافی اور ثانوی ذرائع پیدا کرنے کے لیے کاروبار کو بڑھانے یا شروع کرنے میں مدد کے لیے اثاثہ جات اور دیگر اشیاء باآسانی خریدی جا سکتی ہیں۔
کوئی بھی شخص اس فنانسنگ کی سہولت کا استعمال ایسے سامان کی خریداری کے لیے کر سکتا ہے جس سے ان کے لیے کاروبار کو بڑھانے یا قائم کرنے میں مدد ملے گی، جیسا کہ مویشیوں کی خریداری، کاروباری نقل و حرکت کے لیے موٹر سائیکل، خام مال، برقی آلات، مشینیں، سولر پینلز، بیٹریاں، یا جنریٹر وغیرہ۔
یو بینک اسلامک بینکنگ شریعت کے مطابق فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے جو مرابحہ – تجارتی بنیادوں پر مبنی اسلامی مالیاتی طریقہ کار ہے۔ یہ سہولت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات اور تنخواہ دار افراد کے لیے ہے تاکہ وہ اپنے کاروباری مالیاتی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ اس فنانسنگ کی سہولت سونے، جائیداد، گاڑی، سیونگز پر یا ٹی ڈی آر یا یو بینک میں تنخواہ کی منتقلی کے بطور ضمانت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اپنا کاروبار مرابحہ فنانسنگ سہولت سے فائدہ اٹھا کر ریٹیلرز، درمیانے درجے کے فرم مالکان اور اسکول مالکان اپنے موجودہ کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں، جیسے کہ مختلف اثاثے خرید کر، جن میں اجناس، مویشی، موٹر سائیکل، سولر پینل اور بیٹریاں، تھری وہیلر لوڈر یا رکشہ، خام مال اور دیگر ضروری کاروباری سامان شامل ہیں۔
یو بینک اسلامک بینکنگ چھوٹے اور درمیانی درجے کے کسانوں اور کاروباری حضرات کے لیے پرسنل انفرادی گارنٹی کے اپنا کاروبار مرابحہ فنانسنگ جس کے ذریعے، کاروباری شخصیات اپنے سرمایہ کی ضروریات (نقد کے علاوہ) کے لیے آسانی سے فنانسنگ یا مطلوبہ اثاثے خرید سکتے ہیں جن میں مویشی، بائیک، سولر پینلز اور بیٹریاں، تھری وہیلر لوڈر یا رکشہ وغیرہ یا ان کے کاروبار کی توسیع سمیت دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں۔
یو بینک اسلامک بینکنگ شریعت کے مطابق آسان کاشتکار سلم فنانسنگ کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے کسان اپنی زرعی ضروریات جیسے کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات، ٹیوب ویل، سولر پینلز، بیٹریاں اور زراعت سے متعلقہ مشینری اور آلات خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، زرعی پاس بک، زرعی زمین، سونا، جائیداد، کاروبار، گاڑی، حق بچت یا ٹی ڈی آر کو بطور رہن رکھوایا جا سکتا ہے۔ یہ سہولت کسٹمر کی جانب سے اشیاء کی فروخت کے تصور پر مبنی ہے، جس میں مکمل ایڈوانس ادائیگی کے عوض بینک کو سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔
یو بینک اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں کے مطابق سلم فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آسان کاشتکار سلم فنانسنگ زرعی شعبے اور کسانوں کو سرمایہ کی ضروریات جیسا کہ ٹیوب ویل، سولر پینلز اور بیٹریاں، اور زراعت سے متعلق دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے پیش کیا جارہاہے۔ یہ سہولت کسٹمر کی جانب سے مسلی اشیاء کی فروخت کے تصور پر مبنی ہے، جس میں مکمل ایڈوانس ادائیگی کے عوض بینک کو سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔
آمدنی میں بہتری،اپنے ٹریکٹر کی بدولت !
یو بینک اسلامک بینکنگ، کی جانب سے کسانوں کے لیے شریعت کے مطابق نئے،پرانے اور استعمال شدہ ٹریکٹروں کے لیے فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یو بینک ٹریکٹر فنانسنگ کسانوں کو ان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے میں سہولت دیتی ہے، جیسا کہ فصلوں کی کاشت،زرعی اجناس اور تیار شدہ فصلوں و دیگر سامان کی نقل و حمل فنانسنگ کی یہ سہولت 7 سال تک درمیانی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتی ہے
اپنے کاروبار کودیں نئی رفتار !
یو بینک اسلامک بینکنگ ، ڈمینشنگ مشارکہ کے تحت شرعی اصولوں کے عین مطابق گاڑی کی فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے، جو کسٹمر کی کاروباری ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
اس سہولت کے ذریعے کسٹمرز اپنے روزگار میں اضافے اور کاروبار کے فروغ کے لیے مختلف اقسام کی کمرشل گاڑیاں حاصل کر سکتے ہیں، جن میں آن لائن رائیڈ سروسز کے علاوہ مسافر برداری کے لیے استعمال ہونے والی کاریں، لوڈر رکشے، پک اپ ٹرک، کارگو گاڑیاں بشمول گھریلو سامان، زرعی اجناس، مویشی، دودھ اور مسافروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی دیگر تجارتی گاڑیاں شامل ہیں۔
ڈمینشنگ مشارکہ کے تحت بینک اور کسٹمر مشترکہ طور پر گاڑی کے مالک ہوتے ہیں۔ کسٹمر باقاعدہ ادائیگیوں کے ذریعے بتدریج بینک کا ملکیتی حصہ خریدتا جاتا ہے ۔ فنانسنگ کی مدت مکمل ہونے پر گاڑی کی مکمل ملکیت کسٹمر کو منتقل ہو جاتی ہے۔
شراکت داری کے اصولوں کے مطابق !
یو بینک اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں کے عین مطابق ہاؤسنگ فنانس کی سہولت پیش کرتا ہے جس کی بنیاد ڈمینیشنگ مشارکہ اسلامی طرزِ مالیات ہے۔ مکان آسان ڈمنشنگ مشارکہ فنانسنگ کی سہولت ان افراد کو ملتی ہے جو پلاٹ، مکان، اپارٹمنٹ خریدنا چاہتے ہیں یا اپنی ذاتی ملکیت والی جگہ پر نئے گھر کی تعمیر، موجودہ گھر کی توسیع ومرمت ،بہتری یا تزئین و آرائش وغیرہ کے لیے فنانسنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔