اپنا کاروبار ۔ مرابحہ فنانسنگ

یو بینک اسلامک بینکنگ چھوٹے اور درمیانی درجے کے کسانوں اور کاروباری حضرات کے لیے پرسنل انفرادی گارنٹی کے اپنا کاروبار مرابحہ فنانسنگ جس کے ذریعے، کاروباری شخصیات اپنے سرمایہ کی ضروریات (نقد کے علاوہ) کے لیے آسانی سے فنانسنگ یا مطلوبہ اثاثے خرید سکتے ہیں جن میں مویشی، بائیک، سولر پینلز اور بیٹریاں، تھری وہیلر لوڈر یا رکشہ وغیرہ یا ان کے کاروبار کی توسیع سمیت دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

اپنا کاروبار ۔ پریمیم مرابحہ فنانسنگ

یو بینک اسلامک بینکنگ شریعت کے مطابق فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے جو مرابحہ – تجارتی بنیادوں پر مبنی اسلامی مالیاتی طریقہ کار ہے۔ یہ سہولت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ہے تاکہ وہ اپنے کاروباری مالیاتی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ اس فنانسنگ کی سہولت سونے، جائیداد، گاڑی، سیونگز پر یا ٹی ڈی آر کے بطور ضمانت حاصل کی جا سکتی ہے۔
اپنا کاروبار مرابحہ فنانسنگ سہولت سے فائدہ اٹھا کر ریٹیلرز، درمیانے درجے کے فرم مالکان اور اسکول مالکان اپنے موجودہ کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں، جیسے کہ مختلف اثاثے خرید کر، جن میں اجناس، مویشی، موٹر سائیکل، سولر پینل اور بیٹریاں، تھری وہیلر لوڈر یا رکشہ، خام مال اور دیگر ضروری کاروباری سامان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

عنایہ مرابحہ فنانسنگ

معاشی خوشحالی،شرعی اصولوں کے مطابق !

یو بینک اسلامک بینکنگ تنخواہ دار افراد اور پنشنرز کے لیے شریعت کے مطابق فنانسنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ عنایہ مرابحہ فنانسنگ کی سہولت کے ساتھ، آمدنی کے اضافی اور ثانوی ذرائع پیدا کرنے کے لیے کاروبار کو بڑھانے یا شروع کرنے میں مدد کے لیے اثاثہ جات اور دیگر اشیاء باآسانی خریدی جا سکتی ہیں۔

کوئی بھی شخص اس فنانسنگ کی سہولت کا استعمال ایسے سامان کی خریداری کے لیے کر سکتا ہے جس سے ان کے لیے کاروبار کو بڑھانے یا قائم کرنے میں مدد ملے گی، جیسا کہ مویشیوں کی خریداری، کاروباری نقل و حرکت کے لیے موٹر سائیکل، خام مال، برقی آلات، مشینیں، سولر پینلز، بیٹریاں، یا جنریٹر وغیرہ۔

مزید پڑھیں

توفیق فنانسنگ – ڈمنشنگ مشارکہ

کاروبار کی مالی ضروریات کی تکمیل، شرعی اصولوں کے ساتھ

یو بینک اسلامک بینکنگ پیش کرتا ہے  توفیق فنانسنگ، جو مکمل طور پر شرعی اصولوں کے مطابق ڈمینشنگ مشارکہ کے طریقہ کار پر مبنی ہے۔ یہ فنانسنگ خاص طور پر ان کاروباری افراد کے لیے ہے جو اپنی ذاتی گاڑی کو بطور اثاثہ استعمال کرتے ہوئے کاروبار کے لیے سرمایہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ کاروبار کو مستحکم بنایا اور بڑھایا جا سکے۔

مزید پڑھیں
Loan Calculators Form

Please fill in your details