شراکت داری کے اصولوں کے مطابق !
یو بینک اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں کے عین مطابق ہاؤسنگ فنانس کی سہولت پیش کرتا ہے جس کی بنیاد ڈمینیشنگ مشارکہ اسلامی طرزِ مالیات ہے۔ مکان آسان ڈمنشنگ مشارکہ فنانسنگ کی سہولت ان افراد کو ملتی ہے جو پلاٹ، مکان، اپارٹمنٹ خریدنا چاہتے ہیں یا اپنی ذاتی ملکیت والی جگہ پر نئے گھر کی تعمیر، موجودہ گھر کی توسیع ومرمت ،بہتری یا تزئین و آرائش وغیرہ کے لیے فنانسنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔