راست پاکستان کی پہلی فوری ادائیگی کی سروس ہے جو افراد، کاروباری اداروں اور حکومتی اداروں کے درمیان ان کے موبائل فون نمبرز کو ان کی راست آئی ڈی کے طور پر فوری طور پر استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے قابل بناتی ہے۔
ادائیگیوں کا یہ گیٹ وے سسٹم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تیار کیا ہے اور یہ ایک جدید ترین ادائیگی کا نظام ہے جو بغیر کسی ٹرانزیکشن فیس کے، رقم کی بروقت منتقلی یقینی بناتا ہے۔ آپ کو بس اپنا موبائل نمبر اپنے یو بینک اکاؤنٹ میں رجسٹر کرنا ہے اس کے بعد رقوم کی منتقلی کے لیے آپ راست سروسز کا استعمال کرسکتے ہیں۔
راست سروسز کو حاصل کرنے کا طریقہ
راست سروسز یوبینک ڈیجیٹل ایپ یا یو پیسہ موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہیں جہاں فنڈز کو راست کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا آپشن دستیاب ہے۔مزید برآں، موبائل فون صارفین راست سروسز حاصل کرنے کے لیےراست پر کلک کرکے یو ایس ایس ڈی کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔
فوری ادائیگی: اپنے فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر رقم بھیجیں اور وصول کریں۔
استعمال میں آسان: چندہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے موبائل فون نمبر پر اپنی راست آئی ڈی بناکراسے یو بینک ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے لنک کریں اور فوری طور پر استعمال کرتے ہوئے ادائیگیاں وصول کرنا شروع کریں۔
کوئی ٹرانزیکشن فیس نہیں: راست کے استعمال سے صارفین کے لیے ٹرانزیکشن چارجز نہیں ہوتے ہیں۔
قابل بھروسہ اور محفوظ: راست ادائیگی کی زیادہ محفوظ اقسام کا استعمال اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر ٹرانزیکشن کو ادائیگی کرنے والے کی طرف سے اجازت دی گئی ہے اور ڈیٹا کے تحفظ اور فراڈ کا پتہ لگانے کی بہتر سروسز پیش کرتا ہے۔
سب سے بڑا نیٹ ورک: راست فوری ادائیگیوں کو ملک بھر میں کسی بھی مالیاتی ادارے کے صارفین کے لیے قابل رسائی بنا دیا گیا ہے۔