کارپوریٹ سیونگ اکاؤنٹ

سرمایہ بچائیں، ہر ماہ منافع پائیں!

یو بینک کارپوریٹ اداروں کے لیے کارپوریٹ سیونگ اکاؤنٹ کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے انہیں اپنے کاروبارسے ملنے والی بچت پر آمدنی حاصل  کرنے اور اس بچت کو اثاثہ بنانے کے قابل بناتی ہے۔ یہ اکاؤنٹ کارپوریٹ اداروں کو اپنے فنڈز تک آسان رسائی کے ساتھ ساتھ ماہانہ منافع کمانے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔


نمایاں خصوصیات

کارپوریشنز، کمپنیاں، ٹرسٹ، این جی اوز وغیرہ تمام تجارتی و صنعتی ادارے

منافع کی شرح: 4.50 فیصد سے 7.0 فیصدتک

کم سے کم یا ماہانہ اوسط بیلنس برقرار رکھنا لازمی ہے

پچیس ہزار روپے کے ابتدائی ڈپازٹ پر پہلی چیک بک مفت

ماہانہ بنیادوں پر منافع کی ادائیگی

کم از کم سرمایہ کاری کی حد: پچاس لاکھ روپے

زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی حد: بیس کروڑ روپے


مطلوبہ دستاویزات

  • درخواست گزار کا کارآمد قومی شناختی کارڈ
  • آمدنی کا ثبوت

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

میں یو بینک میں بچت اکاؤنٹ کیسے کھول سکتا/سکتی ہوں؟

  • کسٹمرکو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی
  • یو بینک کی قریبی برانچ پر تشریف لائیں
  • اپنی پسندیدہ سروس کا انتخاب کریں جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  •  اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک کی جانب سے فراہم کیا گیا فارم پُر کریں، دستخط کریں اورفارم جمع کرائیں

یہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کاشناختی کارڈ موجود ہے۔

یہ اکاؤنٹ کرنٹ اکاؤنٹ سے کیسے مختلف ہے؟

یہ اکاؤنٹ ماہانہ بنیادوں پر منافع کی ادائیگی کرتا ہے۔

کم سے کم کتنے بیلنس کی ضرورت ہے؟

پچاس لاکھ روپے

اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے کون کونسی دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • درخواست گزار کاکارآمد قومی شناختی کارڈ
  • آمدنی کا ثبوت

اکاؤنٹ کھولنے کا عمل کب تک مکمل ہوتا ہے؟

اس عمل میں تقریباً دو سے تین دن لگتے ہیں۔

کیا منافع کی ادائیگی ماہانہ بنیادوں پر ہے یا سالانہ بنیادوں پر؟

منافع کی ادائیگی ماہانہ بنیادوں پر ہے۔

کیا ٹرانزیکشنزکی تعداد کی کوئی حدمقررکی گئی ہے؟

نہیں، یہ اکاؤنٹ لامحدود ٹرانزیکشنز کی سہولت دیتا ہے۔

کیا اس اکاؤنٹ پر کوئی ویلیو ایڈڈ سروسزبھی پیش کی جا رہی ہیں؟

پچیس ہزار روپے کے ابتدائی ڈپازٹ پر پہلی چیک بک مفت فراہم کی جاتی ہے۔

یہ اکاؤنٹ کون کھول سکتا ہے؟

سول پروپرائٹرز اور کارپوریشنز

Loan Calculators Form

Please fill in your details