روزانہ کی بینکاری،بھروسے کے ساتھ!
یو بینک اسلامک بینکنگ، بااعتماد کرنٹ اکاؤنٹ کی سہولت پیش کرتا ہے جو کہ ایک بلامعاوضہ کرنٹ اکاؤنٹ ہے جو افراد اور اداروں کی روزمرہ کی بینکنگ کی ضروریات کو ان کی سہولت اوراسلامی شرعی اصولوں کے مطابق پورا کرتا ہے۔
یو اسلامک آسان کرنٹ اکاؤنٹ یو بینک کے پروڈکٹ سوئیٹ میں ایک نیا اور اہم اضافہ ہے، جو خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کی آمدنی محدود ہے۔ یہ پروڈکٹ عوام کی روزمرہ بینکنگ ضروریات کو سہل طریقے سے پورا کرتا ہے اور شریعت کے مطابق چیکنگ اکاؤنٹ رکھنے کے خواہشمند کم آمدنی والے غیر بینک شدہ افراد کے لیے موزوں ہے۔ اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے کم سے کم دستاویزات درکار ہیں اور صرف 100 روپے سے اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، صرف ایک شناختی کارڈ کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جو اسے پہلے سے کہیں زیادہ آسان بناتا ہے۔