بااعتماد کرنٹ اکاؤنٹ

روزانہ کی بینکاری،بھروسے کے ساتھ!

یو بینک اسلامک بینکنگ، بااعتماد کرنٹ اکاؤنٹ کی سہولت پیش کرتا ہے جو کہ ایک بلامعاوضہ کرنٹ اکاؤنٹ ہے جو افراد اور اداروں کی روزمرہ کی بینکنگ کی ضروریات کو ان کی سہولت اوراسلامی شرعی اصولوں کے  مطابق پورا کرتا ہے۔


نمایاں خصوصیات

کم سے کم بیلنس کی ضرورت نہیں

ایک ہزار روپے کے ساتھ کاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے

اضافی چارجز کے بغیر لامحدود ٹرانزیکشنز

افراد اور اداروں کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت

مفت ایس ایم ایس، ای میل اور موبائل بینکنگ سروسز

چیک بک اور ڈیبٹ کارڈ کی سہولت


مطلوبہ دستاویزات

  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • آمدن کا ثبوت

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

اس اکاؤنٹ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

درخواست گزار پاکستانی شہری کا کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔

کم سے کم کتنا بیلنس ضروری ہے؟

کوئی نہیں۔

اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے مجھے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • آمدن کا ثبوت

کیا میں یہ اکاؤنٹ آپ کی برانچ میں تشریف لائے بغیر کھول سکتا ہوں؟

جی نہیں

  • یو بینک اسلامک بینکنگ کی اپنی قریبی برانچ پرتشریف لائیں
  • KYC دستاویزات فراہم کریں
  • اکاؤنٹ کھولنے کا مکمل فارم پڑھ کر دستخط کریں اور جمع کروائیں۔

اکاؤنٹ کھولنے کا عمل کب تک مکمل ہو جاتا ہے؟

دو سے تین دن کی مدت میں۔

کیا ٹرانزیکشنز کی تعداد کی کوئی حد مقرر کی گئی ہے؟

نہیں۔ یہ اکاؤنٹ لامحدود ٹرانزیکشنزکی سہولت فراہم کرتا ہے۔

کیا اس اکاؤنٹ پر کوئی ویلیو ایڈڈ سروسز پیش کی جا رہی ہیں؟

تمام کرنٹ اکاؤنٹس کے کسٹمرز چاہے وہ معاشرے کے کسی بھی طبقے سے ہوں ان کے لیے مفت سروسز فراہم کی جائیں گی

  • آن لائن بینکنگ کی مفت سروسز
  • مفت انٹرنیٹ بینکنگ۔
  • مفت موبائل ایپ۔
  • ایس ایم ایس الرٹس۔
  • اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈز کا اجراء۔
  • پے آرڈر کا اجراء
  • چیک بک کا اجراء
  • RTGS سہولت
  • فون بینکنگ (24/7کال سینٹر)
  • تمام دیگر سہولیات جیسے کہ ڈیبٹ کارڈز، چیک بکس، پے آرڈرز وغیرہ بینک کے رائج شیڈول آف چارجز کے مطابق دستیاب ہوں گی۔

کیا یہ شریعت کے مطابق بینکنگ ہے؟

جی ہاں یہ ایک شرعی اصولوں کے مطابق کرنٹ اکائونٹ ہے

Loan Calculators Form

Please fill in your details