آمدنی میں بہتری،اپنے ٹریکٹر کی بدولت !
یو بینک اسلامک بینکنگ، کی جانب سے کسانوں کے لیے شریعت کے مطابق نئے،پرانے اور استعمال شدہ ٹریکٹروں کے لیے فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یو بینک ٹریکٹر فنانسنگ کسانوں کو ان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے میں سہولت دیتی ہے، جیسا کہ فصلوں کی کاشت،زرعی اجناس اور تیار شدہ فصلوں و دیگر سامان کی نقل و حمل فنانسنگ کی یہ سہولت 7 سال تک درمیانی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتی ہے
یو بینک اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں کے مطابق سلم فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آسان کاشتکار سلم فنانسنگ زرعی شعبے اور کسانوں کو سرمایہ کی ضروریات جیسا کہ ٹیوب ویل، سولر پینلز اور بیٹریاں، اور زراعت سے متعلق دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے پیش کیا جارہاہے۔ یہ سہولت کسٹمر کی جانب سے مسلی اشیاء کی فروخت کے تصور پر مبنی ہے، جس میں مکمل ایڈوانس ادائیگی کے عوض بینک کو سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔
یو بینک اسلامک بینکنگ شریعت کے مطابق آسان کاشتکار سلم فنانسنگ کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے کسان اپنی زرعی ضروریات جیسے کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات، ٹیوب ویل، سولر پینلز، بیٹریاں اور زراعت سے متعلقہ مشینری اور آلات خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، زرعی پاس بک، زرعی زمین، سونا، جائیداد، کاروبار، گاڑی، حق بچت یا ٹی ڈی آر کو بطور رہن رکھوایا جا سکتا ہے۔ یہ سہولت کسٹمر کی جانب سے اشیاء کی فروخت کے تصور پر مبنی ہے، جس میں مکمل ایڈوانس ادائیگی کے عوض بینک کو سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔