ثمر ٹرم ڈپازٹ

زندگی بھر کی محنت کا ثمر!

یو بینک ’ثمر ٹرم ڈپازٹ‘ کے نام سے ماہانہ ادائیگی کی ایک ٹرم ڈپازٹ پروڈکٹ پیش کررہاہے۔ جو صارفین کو ماہانہ بنیادپر پرکشش منافع کمانے کے لیے اپنی بچت کو محفوظ ٹرم ڈپازٹ میں رکھنے کا موقع دیتی ہے۔ ایک سال، دوسال اور تین سال کی مدت کے لیے پرکشش منافع کی شرح پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے جس کے لیے جمع کرائی جانے والی رقم کی کم سے کم حد صرف دس ہزار روپے ہے۔


نمایاں خصوصیات

منافع کی شرح: سالانہ 8فیصد

منافع کی ادائیگی: ماہانہ

سرمایہ کاری کی کم سے کم حد: دس ہزار روپے

سرمایہ کاری کی مدت: 12 ماہ، 24 ماہ اور 36 ماہ تک

زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے

اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ اور چیک بک کے ذریعے منافع کی رقم وصول کرنے کی سہولت

انٹربینک فنڈز ٹرانسفر کی سہولت (یوپیسہ صارفین کے لیے)

مفت بینکنگ سروسز

مفت ڈیبٹ کارڈ

پچیس صفحات والی پہلی چیک بک بالکل مفت


مطلوبہ دستاویزات

  • کسٹمر کے دستخط شدہ درخواست فارم
  • درست قومی شناختی کارڈ (CNIC)
  • زکٰوۃ اعلامیہ (اگر قابل اطلاق ہو)

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

میں یو بینک میں ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ کیسے کھول سکتا/سکتی ہوں؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی

  • یو بینک کی قریبی برانچ پر تشریف لے جائیں
  • اپنی پسندیدہ سروس کاانتخاب کریں جو آپ لینا چاہتے ہیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • بینک کی طرف سے دیا گیا اکاؤنٹ کھولنے کا فارم پُر کریں، دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس اکاؤنٹ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

پاکستانی شہری جن کی عمر 55 سال یا اس سے زیادہ ہو (صرف ان افراد کے لیے)

کم سے کم کتنے بیلنس کی ضرورت ہے؟

ایک لاکھ روپے

اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • کسٹمر کے دستخط شدہ درخواست فارم
  • زکٰوۃ اعلامیہ (اگر قابل اطلاق ہو)
  • درست قومی شناختی کارڈ (CNIC)

اکاؤنٹ کھولنے کا عمل کب تک مکمل ہوجاتاہے؟

اس عمل میں تقریباً دو سے تین دن لگتے ہیں۔

 

منافع کی ادائیگی کاکیا طریقہ کار ہے؟

ماہانہ بنیادوں پر

Loan Calculators Form

Please fill in your details