ایگریکلچر لون۔ زرعی قرضہ اور زرعی پاس بک لون

زیادہ پیداوار،خوشحال کسان،مستحکم پاکستان!

یو بینک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے ایگریکلچر لون، زرعی قرضہ اور زرعی پاس بک لون کی سہولت دے رہاہے۔
۔یہ قرضے کسانوں کوکھاد، بیج کی بروقت فراہمی، کیڑے مار ادویات، جدید زرعی آلات و مشینری اور مزید زرعی زمین خریدنے کے قابل بناتے ہیں۔


نمایاں خصوصیات

ایگری لون (زرعی قرضہ)

قرض کی سہولت: چالیس ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک

قرض کی مدت: 15 ماہ تک

بنیادی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے

قرضہ کی یکمشت ادائیگی

پروسیسنگ کا عمل انتہائی آسان

لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس کی سہولت

ذاتی اور اجتماعی گارنٹی پر قرض کی سہولت

ایگری پاس بک لون

قرض کی سہولت: ڈیڑھ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک

قرض کی مدت: 6ماہ سے 60 ماہ

کھاد، بیج،زرعی مشینری وغیرہ کی خریداری کے لیے

ششماہی یا سالانہ اقساط میں ادائیگی کی سہولت

انفرادی گارنٹی کے بغیر قرض کی سہولت

کریڈٹ لائف انشورنس(اعزازی)

کلائنٹ کے لیے ہیلتھ انشورنس کی سہولت

فصل کی مفت انشورنس


مطلوبہ دستاویزات

  • زرعی قرضہ (ایگریکلچرل لون)
  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ سائز تصویر
  • ایگری پاس بک لون
  • درخواست دہندہ اور ضمانتی کے یوٹیلیٹی بل کی کاپی
  • ایگری پاس بک کی تصدیق شدہ کاپی
  • پٹواری سے تصدیق شدہ فرد جمع بندی کی دستاویزات

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

اس قرض کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کارڈہے۔

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

شعبہ زراعت سے وابستہ شہری جس کی سالانہ آمدنی 12 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

کیایہ قرض حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر کی گئی ہے؟

قرض کی درخواست اورمنظوری کے وقت عمر کی حد 25 سال سے 64 سال ہے۔

قرضہ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی

  • یوبینک کی قریبی برانچ پر تشریف لے جائیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • قرض کے درخواست فارم پر دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس قرض کے لیے درخواست دینے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • کارآمد شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ سائزتصویر
  • زرعی پاس بک کی کاپی

پروسیسنگ چارجز کس قسم کے ہیں؟

پروسیسنگ فیس

اس قرض کے لیے کس قسم کی ضمانت درکار ہے؟

زرعی پاس بک جمع کرائیں

میں یہ قرض کس مقصد کے لیے حاصل کر سکتا ہوں؟

زرعی مقصد کے لیے

کیا آپ کے پاس اس قرض کا شرعی جواز موجود ہے؟

جی ہاں۔ براہ کرم ملاحظہ فرمائیں

ایگریکلچر لون۔ زرعی قرضہ اورزرعی پاس بک لون

آپ کو کتنی فنانسنگ کی ضرورت ہے؟

Rs 50,000 Rs 3,000,000
06 months 120 months
آپ حاصل کر رہے ہیں

Rs. 0

استعمال کی شرائط

Months

کل منافع

Rs. 0

قسط کی رقم

Rs. 0

شرح منافع

0%

Loan Calculators Form

Please fill in your details