اپنی صحت کو مقدم رکھیں!
یو بینک صحت تحفظ، طبی انشورنس کی ایک بہترین سہولت ہے جو صارفین کے لیے صحت کی غیر متوقع صورتحال اورہنگامی اخراجات سے تحفظ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ صحت تحفظ ایک ایسی انشورنس کی پروڈکٹ ہے جو یو بینک سے قرض لینے والے، رقم جمع کرانے والے اور واک ان صارفین کے فائدے کے طور پر پیش کی جاتی ہے(شرائط و ضوابط لاگوہیں)۔ یہ کم سے کم سالانہ پریمیم چارجز کے ساتھ کم لاگت انشورنس کوریج کی سہولت دیتی ہے۔
کسٹمر کے لیے
کسٹمرکی انشورنس کی حد: سالانہ پچاس ہزار روپے فی کس
سالانہ پریمیم لاگت: سالانہ، آٹھ سو روپے فی کس
کسٹمر اور اس کی اہلیہ کے لیے
کسٹمر اور شریک حیات کی انشورنس کی حد: سالانہ پچاس ہزار روپے فی کس
سالانہ پریمیم لاگت: سالانہ بارہ سو روپے، دونوں (میاں بیوی)
کسٹمر اور خاندان کے لیے (غیر شادی شدہ بچے)
کسٹمر اور فیملی کی انشورنس حد: سالانہ پچاس ہزار روپے فی کس
سالانہ پریمیم لاگت: سالانہ، تین ہزار روپے فی خاندان
شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
کسی بھی یو بینک سے لون لینے والا رقم جمع کرانے والا یا واک ان کسٹمر
انشورنس کادرخواست فارم اور درخواست دہندہ کا کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ
جوبلی لائف انشورنس متعلقہ برانچ کو سات دن کے اندر انشورنس کارڈز بھیجے گی۔ انشورنس کارڈ حوالے کرنے سے پہلے برانچ کے عملے کے ذریعے صارف کو اطلاع دی جائے گی۔