یو بینک اسلامک بینکنگ کا تعارف

یو مائیکرو فنانس بینک (یو بینک) نے ایک مخصوص اسلامی بینکنگ ڈویژن قائم کیا ہے، جو صارفین کو اسلامی اصولوں کے مطابق بینکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ یو بینک پاکستان کے ان ابتدائی مائیکرو فنانس بینکوں میں شامل ہے جو شرعی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے ان صارفین کے لیے بینکاری خدمات فراہم کر رہا ہے جو اسلامی بینکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔

یو بینک اسلامک بینکنگ اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق، جدید اور قابل اعتماد شریعت کے اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل مالیاتی حل فراہم کرتی ہے۔ ان میں کرنٹ، سیونگز اور ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ سروسز کے ساتھ ساتھ 30 لاکھ روپے تک کی رہائشی، کاروباری اور زرعی ضروریات کے لیے مالی معاونت شامل ہے۔

یو بینک اسلامک بینکنگ کا مکمل پروڈکٹ پورٹ فولیو بینک کے نامزد شریعہ ایڈوائزر کی نگرانی میں تیار کیا گیا اور منظور شدہ ہے۔  یہ صلاحیت ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے اور پاکستان میں مالی شمولیت کو مزید فروغ دینے میں مدد دیتی ہے۔

یو بینک اسلامک بینکنگ کا آغاز سال 2022 میں پانچ برانچوں کے ساتھ کیا گیا، اور بعد ازاں اسٹیٹ بینک سے ملک بھر میں اسلامی بینکاری کے باضابطہ آغاز کا لائسنس حاصل کیا گیا۔

یو بینک اسلامک بینکنگ اپنی جغرافیائی رسائی کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ اسلامی بینکاری کی ہماری خدمات مندرجہ ذیل برانچوں میں دستیاب ہیں۔

 

ایبٹ آباد عارف والا اٹک
بدین بہاولنگر بہاولپور
بنوں بٹ خیلہ بھکر
بونیر بورے والا چکوال
چارسدہ چترال دادو
ڈسکہ ڈیرہ غازی خان ڈیرہ اسماعیل خان
فیصل آباد گمبٹ گڑھ موڑ
گوادر گوجرہ گجر خان
گوجرانوالہ گجرات کراچی
حافظ آباد ہری پور حسن ابدال
حیدرآباد جیکب آباد جوہرآباد
جھنگ کلر سیداں کنڈیارو
خیرپور خانیوال کوہاٹ
کوٹری کنری لاہور
لاڑکانہ لیہ مانسہرہ
مردان مٹہ، سوات میانوالی
ملتان مظفر گڑھ نارووال
نوابشاہ نوشہرہ پسرور
پشاور پشین کوئٹہ
رحیم یار خان راولپنڈی صادق آباد
ساہیوال سانگھڑ سرگودھا
شکر گڑھ شکارپور شورکوٹ
سیالکوٹ سکھر ٹوبہ ٹیک سنگھ
وہاڑی بھٹہ چوک، لاہور جی-10، اسلام آباد
فیصل آباد ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور
Loan Calculators Form

Please fill in your details