صلہ ٹرم ڈپازٹ

آج کی بچت، کل کا صلہ!

یو بینک کا صلہ ٹرم ڈپازٹ، صارفین کو اپنے غیرفعال فنڈزپرزیادہ سے زیادہ منافع کمانے کی سہولت دیتا ہے۔ صلہ ٹرم ڈپازٹ ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو ایک محفوظ سالانہ ریٹرن دیتاہے، جو مارکیٹ کے اتارچڑھاؤ سے متاثر نہ ہونے والی پہلے سے مقرر کردہ شرائط کے مطابق حاصل ہوتا ہے۔


نمایاں خصوصیات

منافع کی شرح: سالانہ 8فیصد

منافع کی ادائیگی: سہ ماہی بنیاد پر یا معاہدہ کی تکمیل پر

کم از کم سرمایہ کاری کی حد: دس ہزار روپے

زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی حد: دس کروڑ روپے

سرمایہ کاری کی مدت: 1 ماہ سے 36 ماہ تک

ایک سے زیادہ بار جاری کیے گئے سرٹیفکیٹس: ایک لاکھ روپے تک

مفت ڈیبٹ کارڈ

پچیس صفحات والی پہلی چیک بک مفت

ہر ماہ دوعدد انٹر بینک فنڈ ٹرانسفرز کی مفت سہولت

ماہانہ دو پے آرڈرزکی مفت سہولت

شرائط و ظوابط لاگو ہیں


مطلوبہ دستاویزات

  • کسٹمر کے دستخط شدہ درخواست فارم

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

میں یو بینک میں ٹرم ڈپازٹ کیسے کھول سکتا/سکتی ہوں؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی

  • یو بینک کی قریبی برانچ پر تشریف لے جائیں
  • اپنی پسندیدہ سروس کا انتخاب کریں جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • بینک کی طرف سے فراہم کردہ اکاؤنٹ کھولنے کا فارم پُر کریں، دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس اکاؤنٹ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

کوئی نہیں۔

منافع کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہے؟

سہ ماہی (تین اور چھ ماہ کے لیے، ٹرم ڈپازٹ کا منافع مدت پوری ہونے پر ادا کیا جائے گا)

کم سے کم کتنے بیلنس کی ضرورت ہے؟

ایک لاکھ روپے

اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • کسٹمر کے دستخط والا درخواست فارم

اکاؤنٹ کھولنے کا عمل کب تک ہوجاتا ہے؟

اس عمل میں تقریباً دو سے تین دن لگتے ہیں۔

کیا ٹرانزیکشنز کی تعداد کی کوئی حد مقرر کی گئی ہے؟

نہیں، یہ اکاؤنٹ لامحدود ٹرانزیکشنزکی اجازت دیتا ہے۔

Loan Calculators Form

Please fill in your details