لیپ ٹاپ اور موبائل فنانسنگ

کاروبار اپنے حساب سے!

یو بینک اپنے صارفین کے لیے آسان اقساط پر اپنی پسند کے برانڈ کا موبائل فون یا لیپ ٹاپ خریدنے کا بہترین موقع لارہا ہے۔ تنخواہ دار افراد اور بزنس مین، یو بینک لیپ ٹاپ اور موبائل فنانسنگ کی سہولت حاصل کر کے باآسانی اس ڈیجیٹل دنیا سے جڑے رہ سکتے ہیں۔ اس سہولت سے صارفین پوری رقم ادا کیے بغیر ہی لیپ ٹاپ یا موبائل فون خرید سکتے ہیں اوراپنے کاروبار کوآسانی سے چلا سکتے ہیں۔


نمایاں خصوصیات

قرض کی سہولت: چالیس ہزار روپے سے ساڑھے تین لاکھ روپے تک

قرض کی مدت: 3 سال تک

کم از کم ڈاؤن پیمنٹ: 10فیصد

تمام مین اسٹریم برانڈز کے لیے دستیاب ہے

مارک اپ کی کم ترین شرح

ماہانہ مساوی اقساط

دستاویزات کی ضرورت:کم سے کم

فوری پروسیسنگ


مطلوبہ دستاویزات

  • درخواست گزار کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی
  • پاسپورٹ سائز تصویر
  • آمدنی کا ثبوت (پے سلپ یا مالک کا جاری کردہ لیٹر) یا کاروبار کا ثبوت (بزنس کارڈ، یوٹیلیٹی بل، کیش میمو وغیرہ)

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

اس قرض کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کارڈ ہے۔

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

بزنس مین یا تنخواہ دار ملازم

کیایہ قرض حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر کی گئی ہے؟

قرض کی درخواست اور منظوری کے وقت عمر کی حد 18سال سے 67 سال ہے۔

اس قرض کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

کسٹمر کو درج ذیل مرحلے پورے کرنے کی ضرورت ہوگی

  • یو بینک کی قریبی برانچ پر تشریف لے جائیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • پیشگی چارجز جمع کروائیں
  • قرض کے درخواست فارم پر دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس قرض کے لیے درخواست دینے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

سول پروپرائٹر۔ بزنس کا ثبوت جیسا کہ بزنس کارڈ، کیش میمو، لیٹر ہیڈ یا یوٹیلیٹی بل، بینک اسٹیٹمنٹ

کاروبار۔ بزنس کا ثبوت جیساکہ بزنس کارڈ، کیش میمو، لیٹر ہیڈ یا یوٹیلیٹی بل، بینک اسٹیٹمنٹ

تنخواہ دار ملازم۔تنخواہ کی حالیہ تین عدد سلپس یا تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ

پروسیسنگ چارجز کس قسم کے ہیں؟

  • پروسیسنگ فیس
  • انشورنس پریمیم
  • بیعانہ

اس قرض کے لیے کس قسم کی ضمانت درکار ہے؟

ضمانت کے مختلف آپشن دستیاب ہیں۔

میں یہ قرض کس مقصد کے لیے حاصل کر سکتا ہوں؟

کاروبار، ذاتی،لائیو سٹاک

کتنی ڈاؤن پے منٹ کی ضرورت ہے؟

10فیصد

لیپ ٹاپ اور موبائل فنانسنگ

آپ کو کتنی فنانسنگ کی ضرورت ہے؟

Rs 40,000 Rs 350,000
6 months 59 months
آپ حاصل کر رہے ہیں

Rs. 0

استعمال کی شرائط

Months

کل سود

Rs. 0

قسط کی رقم

Rs. 0

یکساں شرح

0%

Loan Calculators Form

Please fill in your details