• ہوم
  • ایوارڈز اور اعزازات

ایوارڈز اور اعزازات

ایشین بینکنگ اینڈ فنانس (ABF) ہول سیل بینکنگ ایوارڈز۔ 2022

پاکستان میں مقامی سطح پر سال کے بہترین اقدامات

یو بینک نے سال 2021-22ء میں اپنی بے مثال کارکردگی پر ایشین بینکنگ اینڈ فنانس (ABF) ہول سیل بینکنگ ایوارڈز 2022 کی طرف سے ڈومیسٹک انیشی ایٹو آف دی ایئر، پاکستان ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ، یو بینک کی جانب سے اپنے پہلے سماجی اثرات کے وعدہ کی تعریف کے طور پر پیش کیا گیا، جس کابنیادی مقصد پاکستان کے دیہی علاقوں میں قابل تجدید توانائی، نجی تعلیمی ادارے، کم لاگت والے مکانات جبکہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے قرضوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرنا تھا۔سماجی ترقی کے اس اقدام کوABF ہول سیل بینکنگ ایوارڈز نے بہت زیادہ سراہاہے جوایسے بہترین بینکوں کو دیا جاتاہے جنہوں نے ہول سیل بینکنگ کے بہترین حل، پراڈکٹس اورایسی سروسز متعارف کروائی ہیں جوبینکنگ انڈسٹری میں گیم چینجر ثابت ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں

ایشین بینکنگ اینڈ فنانس، ریٹیل بینکنگ ایوارڈز۔ 2022

سال کے بہترین پاکستانی مائیکروفنانس بینک/ پاکستان کی اسلامک بینکنگ میں سال کے بہترین اقدامات

یو بینک نے سال 2021-22ء میں اپنی کارکردگی پر ایشین بینکنگ اینڈ فنانس (ABF) ریٹیل بینکنگ ایوارڈز 2022 سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دو ایوارڈز حاصل کیے۔ یو بینک کو سال کا مائیکرو فنانس بینک قرار دیا گیا اور اسے سال کے بہترین اسلامی بینکاری اقدامات برائے پاکستان کے طورپر پیش کیا گیا۔ ان ایوارڈزسے ملک میں مالی شمولیت کو بڑھانے اور بینک سے غیرمنسلک آبادی کے لیے گزشتہ سات سال میں یو بینک کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ایشین بینکنگ اینڈ فنانس نے پاکستان میں اسلامی بینکنگ سروسز کے ہمارے تعارف کو بھی تسلیم کیا جو ہمارے کلائنٹس کو ان کی مالی ضروریات کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق موزوں حل پیش کرتے ہیں۔ ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ریٹیل بینکنگ ایوارڈز، ایشیا کی بینکنگ لیڈرشپ کو تسلیم کرتے ہیں اور زیادہ اثر پیدا کرنے کے لیے بینکنگ کے امیدواروں کو ان کی جدت پر مبنی پراڈکٹس کی حکمت عملی کوظاہرکرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کیمبرج IFA کی جانب سے آٹھواں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز،2022

پاکستان میں آنے والی اسلامک ریٹیل بینکنگ ونڈو 2022

یو بینک اسلامک بینکنگ نے انڈونیشیا میں کیمبرج آئی ایف اے کے زیر اہتمام آٹھویں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز 2022 کے دوران پاکستان میں آنے والی اسلامک ریٹیل بینکنگ ونڈو 2022 کے لیے باوقار بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا۔یہ ایوارڈیو بینک کی جانب سے پاکستان میں شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی حل متعارف کروانے کا اعتراف ہے۔ یو بینک کی جانب سے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر اسلامک بینکنگ سروسزکے آغاز کے فوری بعد یہ ایوارڈ ملا ہے۔ اسلامک بینکنگ سروسزکا آغاز 2022 میں کیا گیا تھا جسے پاکستان کے متعدد شہروں تک پھیلایا گیا،اس میں معاشرے کا وہ مالدار طبقہ بھی شامل ہے جو اسلامی اصولوں کے مطابق بینکنگ سروسز حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

مزید پڑھیں

ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ( ABF ) ریٹیل بینکنگ ایوارڈ 2021

رورل کوآپریٹو بینک آف دی ایئر ۔ پاکستان

یو بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ( ABF) ریٹیل بینکنگ ایوارڈ 2021 میں’’رورل رکوآپریٹو بینک آف دی ایئر ۔ پاکستان‘‘ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ دیہی علاقوں میں بینکنگ کی سہولیات موجود نہ ہونے کے با وجود رورل بینک آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنا اپنے بنیادی کسٹمر گروپ کو بینکنگ کی جد ید سروسز کی دستیابی یقینی بنانے میں یو بینک کی کوششوں کا اعتراف ہے ۔

مزید پڑھیں

گلوبل گڈ گورننس ایوارڈز۔ 2022

3G ایکسی لینس فنانشل انکلوژن ایوارڈ/ 3G بیسٹ مائیکرو فنانس بینک آف پاکستان

گلوبل گڈ گورننس، 3G ایوارڈز 2022 کے دوران یو بینک کو پاکستان میں 3G ایکسی لینس فنانشل انکلوژن ایوارڈ اور 3Gبیسٹ مائیکرو فنانس بینک آف پاکستان سے نوازا گیا۔ گلوبل گڈ گورننس ایوارڈز ہر سال دنیا بھر میں افراد، اداروں اور تنظیموں کو سماجی ذمہ داری اور گڈ گورننس کے موثراقدامات کو تسلیم کرنے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اور انکلوژن، بینچ مارکس (GDEIB) ایوارڈز،2021

یو بینک کو درج ذیل تین کیٹگریز میں مختلف اقسام کے عالمی،ایکویٹی اور انکلوژن بینچ مارکس (GDEIB) ایوارڈزبرائے 2021 سے نوازا گیا: 1۔وژن، حکمت عملی اور کاروباری اثرات۔ فعال 2۔کمیونٹی، حکومتی تعلقات، انسان دوستی۔ فعال 3۔سروسزاور مصنوعات کی ترقی۔ فعال

مزید پڑھیں

گلوبل بزنس آؤٹ لک ایوارڈ ز ۔ 2021

پاکستان میں تیز رفتارترقی کرنے والا مائیکر وفنانس بینک

مئی 2021 میں گلوبل بزنس آؤٹ لک ایوارڈز میں یو بینک کو سب سے تیز ترقی کرنے والے مائیکروفنانس بینک آف پاکستان کے طور پر نوازا گیا ۔گلوبل بزنس آؤٹ لک ایوارڈز دنیا بھر کے بزنسز میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں بطور انعام دیے جاتے ہیں ۔ یایوارڈ ز کارکردگی ، جدت اور صنعت کی قدر پیدا کرنے کی مہم کے لحاظ سے تمام صنعتوں میں بزنس اور کاروباری رہنماؤں کے کام کو آسان بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں

گلوبل گڈ گورننس ایوارڈ ز ۔2020

بہترین ایمر جنگ مائیکر وفنانس بینک

8 جون 2020 کو منعقد ہونے والے گلوبل گڈ گورنس ۔ 3G ایوارڈز کے دوران یو بینک کو بیسٹ ایمر جنگ مائیکروفنانس بینک 2020 سے نوازا گیا ۔ گلوبل گڈ گورنس ایوارڈ ز کا انعقاد ہر سال دنیا بھر کے اداروں اور تنظیموں کو سماجی ذمہ داری اور بہتر گورنس میں ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیا جا تا ہے۔

مزید پڑھیں
Loan Calculators Form

Please fill in your details