بزنس کرنٹ اکاؤنٹ

بڑھتا کاروبار،سہولتیں بے شمار!

یو بینک کا بزنس کرنٹ اکاؤنٹ، اضافی چارجز کے بغیرآسانی سے آپ کو اپنا کاروبار چلانے کے لیے ہماری بینکنگ سروسزکے استعمال کی سہولت دیتا ہے۔


نمایاں خصوصیات

صرف ایک ہزار روپے کے کم سے کم بیلنس کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنا

مفت ڈیبٹ کارڈ

مفت ڈپلیکیٹ اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ

پہلی چیک بک کا مفت اجراء

ماہانہ مفت انٹر بینک فنڈز ٹرانسفر (IBFT)

RTGS کی سہولت

اکاؤنٹ ہولڈر کی مفت ایکسیڈنٹ لائف انشورنس(اگر اوسط بیلنس 25,000 یا اس سے زائد برقرار رکھا جائے)

ماہانہ مفت پے آرڈرز

نوٹ: مفت سروسز کا اطلاق مقرر کردہ حد کے مطابق، کم از کم بیلنس کی موجودگی پر ہوگا۔


مطلوبہ دستاویزات

  • درخواست گزار کاکارآمدقومی شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ سائز تصویر
  • آمدن کا ثبوت

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

میں یو بینک میں بزنس کرنٹ اکاؤنٹ کیسے کھول سکتا/سکتی ہوں؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورا کرنے کی ضرورت ہے

  • اپنی قریبی یو بینک برانچ پر جائیں
  • اپنی پسندیدہ سروس کا انتخاب کریں جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک کی جانب سے دیا گیا فارم پُر کریں، دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس اکاؤنٹ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کا کارڈ موجود ہو۔

کم سے کم کتنے بیلنس کی ضرورت ہے؟

کم سے کم بیلنس کی ضرورت پہلے سے طے شدہ سلیب (دس ہزار،پچیس ہزار اور پچاس ہزار روپے)کے مطابق ہے

یہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے کون کونسی دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • درخواست گزار کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ سائز تصویر
  • آمدنی کا ثبوت

اکاؤنٹ کھولنے کا عمل کب تک مکمل ہوجاتا ہے؟

اس عمل میں تقریباً دو سے تین دن لگتے ہیں۔

کیا ٹرانزیکشنز کی تعداد کی کوئی حد مقرر کی گئی ہے؟

نہیں، یہ اکاؤنٹ لامحدود ٹرانزیکشنزکی سہولت فراہم کرتا ہے۔

کیا اس اکاؤنٹ پر کوئی ویلیو ایڈڈ سروسز پیش کی جا رہی ہیں؟

  • مفت ڈیبٹ کارڈ
  • مفت ڈپلیکیٹ اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ
  • پہلی چیک بک مفت
  • مفت انٹر بینک فنڈز ٹرانسفر
  • رئیل ٹائم گراس سیٹلمٹ ٹرانزیکشنزکی سہولت
  • اکاؤنٹ ہولڈر کی مفت لائف انشورنس

نوٹ: مفت سروسز کا اطلاق متعین کردہ سلیب کے مطابق اورکم سے کم بیلنس کی موجودگی سے مشروط ہیں۔

یہ اکاؤنٹ کون کھول سکتا ہے؟

سول پروپرائٹر اور کمپنیاں

Loan Calculators Form

Please fill in your details