کارپوریٹ ٹرم ڈپازٹ

بھروسے کی سرمایہ کاری!

یو بینک کا کارپوریٹ ٹرم ڈپازٹ، کارپوریٹ اداروں اورکاروباروں کو اپنے غیرفعال فنڈز پر زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ ان کے بیلنس پر ایک محفوظ ریٹرن فراہم کرتا ہے،جو ایک مخصوص مدت کے لیے مقررکی گئی شرائط کے ساتھ ہوتاہے جن پر مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا خطرہ اثرانداز نہیں ہوتا۔


نمایاں خصوصیات

منافع کی شرح: 8 فیصد سالانہ

میعاد مکمل ہونے پر منافع کی ادائیگی

کم از کم سرمایہ کاری: ایک لاکھ روپے

زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری: تیس کروڑ روپے

سرمایہ کاری کی مدت: ایک ماہ سے لے کر 36 ماہ تک

ایک سے زیادہ بار جاری کیے گئے سرٹیفکیٹس: ایک لاکھ روپے تک


مطلوبہ دستاویزات

  • کسٹمرکی جانب سے دستخط شدہ درخواست فارم
  • شناختی کارڈ اور کاروبار سے متعلق ثبوت

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

میں یو بینک میں ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ کیسے کھول سکتا/سکتی ہوں؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہو گی

  • یوبینک کی قریبی برانچ پرتشریف لے جائیں
  • اپنی پسندیدہ سروس کا انتخاب کریں جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • بینک کی جانب سے دیا گیا اکاؤنٹ کھولنے کا فارم پُر کریں، دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس اکاؤنٹ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

تمام کاروباری ادارے، عوامی ادارے، سرکاری ایجنسیاں، مسلح افواج، سماجی تنظیمیں اور خود روزگار پر مبنی کاروبار

کم سے کم کتنے بیلنس کی ضرورت ہے؟

ایک لاکھ روپے

منافع ادا کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

مدت مکمل ہونے پرطے شدہ منافع کی ادائیگی

 

اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے کون کونسی دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • کسٹمرکی جانب سے دستخط شدہ درخواست فارم
  • شناختی کارڈ اور کاروبار سے متعلق ثبوت

اکاؤنٹ کھولنے کا عمل کب تک مکمل ہوجاتا ہے؟

اس عمل میں تقریباً دو سے تین دن لگتے ہیں۔

Loan Calculators Form

Please fill in your details