یو بینک کے بارے میں

یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) – ای اینڈ گروپ (سابقہ اتصالات کمپنی) کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ بینک کا نیٹ ورک پاکستان کے 210 شہروں اور دیہی علاقوں میں 240  برانچوں پر مشتمل ہے اور یہ مائیکروفنانس لون ڈپازٹ پروڈکٹس اور برانچ لیس بینکنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

یو بینک کی برانچ لیس بینکنگ، یو فون (پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ) کے اشتراک سے "یو پیسہ” کے نام سے خدمات دے رہی ہے۔ یہ سروس پاکستان بھر میں تقریباً 50,000 ایجنٹ مقامات پر دستیاب ہے۔

یو مائیکروفنانس بینک کو پاکستان میں غربت کے خلاف جدوجہد کی صفِ اول میں ہونے پر فخر ہے اور یہ نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹیجی 2023 کے نفاذ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد پاکستان کی 50% بالغ آبادی کو بینکاری نظام میں شامل کرنا ہے۔

 

یو مائیکروفنانس بینک اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ مائیکروفنانس خدمات تک رسائی ایک زیادہ جامع معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کم وسائل رکھنے والے افراد کو بینکاری نظام میں شامل کرنے اور غیر رسمی معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملتی ہے۔ ہمارا پروڈکٹ پورٹ فولیو مسلسل پاکستان کے کم وسائل رکھنے والے افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

ہمارا نظریہ

انفرادیت کے جذبے اور مالی شمولیت کی خواہش کو لے کر ہمارا مقصد ایک ایسا ادارہ بننا ہے جو پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبہ میں مسائل کو حل کرسکے۔

 

ہماری بنیادی اقدار

  • قابلیت
  • پرعزم
  • جدت
  • اخلاقیات
  • شفافیت
Loan Calculators Form

Please fill in your details