روزانہ منافع بچت اکاؤنٹ

بچت پر منافع، اب ملے روزانہ!

یو بینک اپنے صارفین کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنی بچت بڑھانے کا ایک آسان اور بہترین موقع دے رہا ہے۔ تمام افراد اوربزنسز اب’روزانہ منافع بچت اکاؤنٹ‘ کی مدد سے اپنے غیرفعال فنڈز کواستعمال میں لاکر  ’ڈیلی کلوزنگ بیلنس‘  پر منافع کماسکتے ہیں۔


نمایاں خصوصیات

کم از کم بیلنس کی ضرورت: سو روپے

سالانہ 4.75٪ تک منافع

ڈیلی کلوزنگ بیلنس پر منافع کا حساب لگایا جاتا ہے

منافع کی ادائیگی: ماہانہ بنیادوں پر

اکاؤنٹ چارجز زیرو ہیں


مطلوبہ دستاویزات

  • درخواست گزار کا درست قومی شناختی کارڈ
  • کاروبار کا ثبوت (سول پروپرائٹر اور ایم ایس ایم ایزکے لیے)
  • NTN (جہاں اس کا اطلاق ضروری ہو)

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

میں یو بینک میں ٹرم ڈپازٹ کیسے کھول سکتا/سکتی ہوں؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی

  • یو بینک کی قریبی برانچ پرتشریف لائیں
  • اپنی پسندیدہ سروس کا انتخاب کریں جو آپ لینا چاہتے ہیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • بینک کی طرف سے فراہم کردہ اکاؤنٹ کھولنے کا فارم پُر کریں، دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس اکاؤنٹ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ یا اوورسیز کا شناختی کارڈ موجود ہے۔

اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • درخواست گزار کا درست شناختی کارڈ
  • آمدن کا ثبوت

اکاؤنٹ کھولنے کا عمل کب تک مکمل ہوجاتاہے؟

اس عمل میں تقریباًدو سے تین دن لگتے ہیں۔

کیا ٹرانزیکشنز کی تعداد کی کوئی حدمقررکی گئی ہے؟

نہیں، یہ اکاؤنٹ لامحدود ٹرانزیکشنزکی اجازت دیتا ہے۔

Loan Calculators Form

Please fill in your details