مالی شمولیت کے علمبردار کے طور پر، یوبینک اپنی وسیع اسلامک بینکنگ کی سروسز کے ساتھ لوگوں کو بااختیار بنارہاہے۔ جدت، مہارت اور شریعہ رہنمای کے ساتھ ہم مل کر اپنے قابل قدر صارفین کی خدمت کے لیے وقوف ہیں۔ یو بینک اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں کے عین مطابق ڈپازٹ پروڈکٹس فراہم کرتا ہے۔ اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے اور مکمل اطمینان کے لیے ہماری شرعی اصولوں پر مبنی فنانسنگ پروڈکٹ سے مستفید ہوں۔ یو مائیکرو فنانس بینک (یو بینک) نے ایک مخصوص اسلامی بینکنگ ڈویژن قائم کیا ہے، جو صارفین کو اسلامی اصولوں کے مطابق بینکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ یو بینک پاکستان کے ان ابتدائی مائیکرو فنانس بینکوں میں شامل ہے جو شرعی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے ان صارفین کے لیے بینکاری خدمات فراہم کر رہا ہے جو اسلامی بینکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔ یو بینک اسلامک بینکنگ اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق، جدید اور قابل اعتماد شریعت کے اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل مالیاتی حل فراہم کرتی ہے۔ ان میں کرنٹ، سیونگز اور ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ سروسز کے ساتھ ساتھ 30 لاکھ روپے تک کی رہائشی، کاروباری اور زرعی ضروریات کے لیے مالی معاونت شامل ہے۔ یو بینک اسلامک بینکنگ کا مکمل پروڈکٹ پورٹ فولیو بینک کے نامزد شریعہ ایڈوائزر کی نگرانی میں تیار کیا گیا اور منظور شدہ ہے۔ یہ صلاحیت ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے اور پاکستان میں مالی شمولیت کو مزید فروغ دینے میں مدد دیتی ہے۔ یو بینک اسلامک بینکنگ کا آغاز سال 2022 میں پانچ برانچوں کے ساتھ کیا گیا، اور بعد ازاں اسٹیٹ بینک سے ملک بھر میں اسلامی بینکاری کے باضابطہ آغاز کا لائسنس حاصل کیا گیا۔ یو بینک اسلامک بینکنگ اپنی جغرافیائی رسائی کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ اسلامی بینکاری کی ہماری خدمات مندرجہ ذیل برانچوں میں دستیاب ہیں۔ یو ریمٹ ایک جدید ہوم ریمٹ سروس ہے کہ جو ملک سے باہر رہنے والے لاتعداد پاکستانیوں کو پاکستان میں اپنے خاندان کے افراد کورقوم بھیجنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یو بینک اپنی یو ریمٹ سروسز میں ترسیلات زر کی درج ذیل سہولیات پیش کرتا ہے: یو کیش: پاکستان میں ترسیلات زر سے فائدہ اٹھانے والے اب یو بینک کی ملک بھر میں موجود 300 سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک کے ذریعے، بیرونی ممالک سے ان کے لیے بھجوائی گئی رقم کی فوری وصولی کر سکتے ہیں۔ یو اکاؤنٹ: آپ ہماری یو اکاؤنٹ کریڈٹ سروس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ترسیلات زرکسی بھی یو بینک اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دوسرے بینکوں میں موجود کسی بھی اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل کر سکتے ہیں۔ یو پیسہ: یو پیسہ والیٹ کریڈٹ کے ساتھ، آپ اپنی ترسیلات زر کی رقم فوری طور پر اپنے یو پیسہ اکاؤنٹ میں حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے فنڈز تک ڈیجیٹل رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یو بینک میں، آپ ہماری کارپوریٹ اور ٹرانزیکشن بینکنگ سروسز کے ذریعے آسانی سے اپنے کاروبار کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے مالیاتی حل تلاش کر سکتے ہیں، جو آپ کی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، بشمول کیش مینجمنٹ، تنخواہوں کی تقسیم، سرمایہ کاری پر منافع بخش کمائی اور بہت کچھ۔ یو بینک کی انشورنس بینکنگ ہمارے صارفین کو مالی طور پر محفوظ اور غیر متوقع یا غیر یقینی حالات کے لیے تیار رہنے کے قابل بناتی ہے۔ اپنے معزز صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہماری انشورنس آفرز پیش کی گئی ہیں جو ہمارے صارفین کو ذہنی سکون دیتی ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے ان کا تحفظ یقینی بناتی ہیں۔ آپ کے ڈیجیٹل بینکنگ کے تجربے کو بلند کرنے کے لیے تیار کردہ یو بینک ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے شریعت کے مطابق بینکنگ کی سہولت حاصل کریں اور اسلامی شرعی اصولوں کے مطابق فراہم کی جانے والی بہت سے خصوصیات کے ساتھ اپنے مالی معاملات کوچلائیں۔ یو بینک اسلامک بینکنگ آپ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فنانسنگ کی بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اپنی ماہانہ قسطوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا آسان فنانسنگ کیلکولیٹر استعمال کریں۔ یوبینک اپنے حاصل کردہ متعدد مقامی اور عالمی اعزازات کے ساتھ اپنی بنیادی اقدار اور اسٹریٹجک مقاصد کی مثال بننے کے لیے پرعزم ہے۔ یو بینک نے سال 2021-22ء میں اپنی بے مثال کارکردگی پر ایشین بینکنگ اینڈ فنانس (ABF) ہول سیل بینکنگ ایوارڈز 2022 کی طرف سے ڈومیسٹک انیشی ایٹو آف دی ایئر، پاکستان ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ، یو بینک کی جانب سے اپنے پہلے سماجی اثرات کے وعدہ کی تعریف کے طور پر پیش کیا گیا، جس کابنیادی مقصد پاکستان کے دیہی علاقوں میں قابل تجدید توانائی، نجی تعلیمی ادارے، کم لاگت والے مکانات جبکہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے قرضوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرنا تھا۔سماجی ترقی کے اس اقدام کوABF ہول سیل بینکنگ ایوارڈز نے بہت زیادہ سراہاہے جوایسے بہترین بینکوں کو دیا جاتاہے جنہوں نے ہول سیل بینکنگ کے بہترین حل، پراڈکٹس اورایسی سروسز متعارف کروائی ہیں جوبینکنگ انڈسٹری میں گیم چینجر ثابت ہوئی ہیں۔ یو بینک نے سال 2021-22ء میں اپنی کارکردگی پر ایشین بینکنگ اینڈ فنانس (ABF) ریٹیل بینکنگ ایوارڈز 2022 سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دو ایوارڈز حاصل کیے۔ یو بینک کو سال کا مائیکرو فنانس بینک قرار دیا گیا اور اسے سال کے بہترین اسلامی بینکاری اقدامات برائے پاکستان کے طورپر پیش کیا گیا۔ ان ایوارڈزسے ملک میں مالی شمولیت کو بڑھانے اور بینک سے غیرمنسلک آبادی کے لیے گزشتہ سات سال میں یو بینک کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ایشین بینکنگ اینڈ فنانس نے پاکستان میں اسلامی بینکنگ سروسز کے ہمارے تعارف کو بھی تسلیم کیا جو ہمارے کلائنٹس کو ان کی مالی ضروریات کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق موزوں حل پیش کرتے ہیں۔ ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ریٹیل بینکنگ ایوارڈز، ایشیا کی بینکنگ لیڈرشپ کو تسلیم کرتے ہیں اور زیادہ اثر پیدا کرنے کے لیے بینکنگ کے امیدواروں کو ان کی جدت پر مبنی پراڈکٹس کی حکمت عملی کوظاہرکرتے ہیں۔ یو بینک اسلامک بینکنگ نے انڈونیشیا میں کیمبرج آئی ایف اے کے زیر اہتمام آٹھویں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز 2022 کے دوران پاکستان میں آنے والی اسلامک ریٹیل بینکنگ ونڈو 2022 کے لیے باوقار بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا۔یہ ایوارڈیو بینک کی جانب سے پاکستان میں شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی حل متعارف کروانے کا اعتراف ہے۔ یو بینک کی جانب سے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر اسلامک بینکنگ سروسزکے آغاز کے فوری بعد یہ ایوارڈ ملا ہے۔ اسلامک بینکنگ سروسزکا آغاز 2022 میں کیا گیا تھا جسے پاکستان کے متعدد شہروں تک پھیلایا گیا،اس میں معاشرے کا وہ مالدار طبقہ بھی شامل ہے جو اسلامی اصولوں کے مطابق بینکنگ سروسز حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔ یو بینک میں، ہم مالی شمولیت کے اپنے مقصد کو حقیقت بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاکہ ترقی میں ہمراہ بنتے ہوئے کم مراعات یافتہ افراد کی خدمت کریں اور ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ خیبرپختونخوا کے علاقہ مردان سے تعلق رکھنے والے انس خان کا ہمیشہ کسی کے لیے کام کرنے کی بجائے ایک کاروباری شخصیت بننے کا خواب تھا۔ انہوں نے باعزت زندگی گزارنے کے لیے موبائل فون، ڈیجیٹل آلات اور ان کے سازوسامان کو فروخت کرنے کا ذاتی کاروبار شروع کیا۔ اگرچہ اس کا کاروبار اچھا چل رہا تھا، اس نے محسوس کیا کہ مشکل معاشی حالات میں اسے منافع بڑھانے اور بہتر بنانے کے لیے مزید مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ وہ اپنے شہر میں شریعت کے مطابق قرضہ کی سروسز کی تلاش میں تھا اس دوران وہ اپنے قریب واقعہ یو بینک کی اسلامی بینکنگ برانچ پر پہنچا۔ انس نے اپنا کاروبار مرابحہ فنانسنگ سہولت کا انتخاب کیا اور کاروبار کی توسیع میں سرمایہ کاری کے لیے تین لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم حاصل کی۔ اسے فنانسنگ سے بہت فائدہ ہوا، کیونکہ کاروبارکو ترقی ملنے سے اسے اپنی فروخت بڑھانے، منافع میں اضافہ کرنے اور اپنی روزی روٹی کو بہتر بنانے میں مددملی۔
انس خان،مردان، صوبہ کے پی کے
یو بینک آؤٹ ریچ
ہماری اسلامی بینکاری خدمات
ایک روشن اور خوشحال کل کے لیے ربا سے پاک مالی خدمات
شرعی اصولوں کے مطابق مالی خدمات
جو آپ کے مستقبل کو روشن بنائیں
ڈپازٹ پروڈکٹس
فنانسنگ پراڈکٹس
یو بینک اسلامک بینکنگ کا تعارف
ایبٹ آباد
عارف والا
اٹک
بدین
بہاولنگر
بہاولپور
بنوں
بٹ خیلہ
بھکر
بونیر
بورے والا
چکوال
چارسدہ
چترال
دادو
ڈسکہ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ اسماعیل خان
فیصل آباد
گمبٹ
گڑھ موڑ
گوادر
گوجرہ
گجر خان
گوجرانوالہ
گجرات
کراچی
حافظ آباد
ہری پور
حسن ابدال
حیدرآباد
جیکب آباد
جوہرآباد
جھنگ
کلر سیداں
کنڈیارو
خیرپور
خانیوال
کوہاٹ
کوٹری
کنری
لاہور
لاڑکانہ
لیہ
مانسہرہ
مردان
مٹہ، سوات
میانوالی
ملتان
مظفر گڑھ
نارووال
نوابشاہ
نوشہرہ
پسرور
پشاور
پشین
کوئٹہ
رحیم یار خان
راولپنڈی
صادق آباد
ساہیوال
سانگھڑ
سرگودھا
شکر گڑھ
شکارپور
شورکوٹ
سیالکوٹ
سکھر
ٹوبہ ٹیک سنگھ
وہاڑی
بھٹہ چوک، لاہور
جی-10، اسلام آباد
فیصل آباد
ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور
ترسیلات زر
یو بینک کی یو ریمیٹ سروسزسے متعلق کسی بھی سوال، معلومات یا شکایات کے لیے، براہ کرم ہمارے یو اے این نمبر(265-282-111-051) پر ہمارے 24/7 کال سینٹر سے رابطہ کریں، ٹول فری(82265-0800) یا ہمارے ہوم ریمیٹینس ڈیپارٹمنٹ پر آپ ہمیں home.remittance@ubank.com.pk پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔کارپوریٹ بینکنگ
انشورنس
یو بینک ڈیجیٹل ایپ
فنانس کیلکولیٹر
ربا سے پاک مالی زندگی کو بہتر بنائیں
بہترین کارکردگی کا سفر
ایوارڈز اور اعزازات
ایشین بینکنگ اینڈ فنانس (ABF) ہول سیل بینکنگ ایوارڈز۔ 2022
پاکستان میں مقامی سطح پر سال کے بہترین اقدامات
ایشین بینکنگ اینڈ فنانس، ریٹیل بینکنگ ایوارڈز۔ 2022
سال کے بہترین پاکستانی مائیکروفنانس بینک/ پاکستان کی اسلامک بینکنگ میں سال کے بہترین اقدامات
کیمبرج IFA کی جانب سے آٹھواں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز،2022
پاکستان میں آنے والی اسلامک ریٹیل بینکنگ ونڈو 2022
زندگیاں بدلنا، مستقبل سنوارنا
جہاں آپ کی کامیابی ہماری کہانی بنتی ہے
خود انحصاری کے خوابوں کو پورا کرنا