یو بینک اسلامک بینکنگ شریعت کے مطابق فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے جو مرابحہ – تجارتی بنیادوں پر مبنی اسلامی مالیاتی طریقہ کار ہے۔ یہ سہولت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ہے تاکہ وہ اپنے کاروباری مالیاتی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ اس فنانسنگ کی سہولت سونے، جائیداد، گاڑی، سیونگز پر یا ٹی ڈی آر کے بطور ضمانت حاصل کی جا سکتی ہے۔
اپنا کاروبار مرابحہ فنانسنگ سہولت سے فائدہ اٹھا کر ریٹیلرز، درمیانے درجے کے فرم مالکان اور اسکول مالکان اپنے موجودہ کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں، جیسے کہ مختلف اثاثے خرید کر، جن میں اجناس، مویشی، موٹر سائیکل، سولر پینل اور بیٹریاں، تھری وہیلر لوڈر یا رکشہ، خام مال اور دیگر ضروری کاروباری سامان شامل ہیں۔
فنانسنگ کی سہولت: تیس ہزار روپے سے لے کر تیس لاکھ روپے تک
فنانسنگ کی مدت: 1 ماہ سے لے کر 60 ماہ تک
ماہانہ ،یکمشت اور ششماہی (نیم سالانہ) قسطوں میں ادائیگی کی سہولت
آسان اور فوری پراسیسنگ
تکافل کے ساتھ مفت کریڈٹ فیملی انشورنس کی سہولت
خواتین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مالیاتی سہولت
ضامن کی گارنٹی پر مالی معاونت کی سہولت
شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ ہے۔
درخواست دہندہ کے پاس کاروبارکی ملکیت کا ثبوت ہونا چاہیے۔
درخواست دہندہ کی عمر درخواست دینے اور منظوری کے وقت 18سال سے 68 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔
کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی
فنانسنگ سونے کے سکے، زیبایشی اشیاء ، سونے کے بسکٹ، زیورات، وغیرہ یا دکان، کاروبار،سول پروپرائٹر یا شراکت داروں کا ثبوت، ذاتی یا ذاتی یا کاروباری استعمال والی گاڑی، رجسٹرڈ یا ٹوکن رجسٹرڈ کو بطور رہن رکھوا کر فنانسنگ حاصل کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ زرعی زمین پر چارجز، ڈپازٹ کا حق یا ٹی ڈی آر، گورنمنٹ سیکیورٹیزکے حق (ڈی ایس سی، ایس ایس سی، بہبود سرٹیفکیٹ) اور کوئی دوسری منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد جس پریو بینک، پالیسی کے مطابق چارجز بنا سکتا ہو
فنانسنگ کی یہ سہولت کاروباری اور زرعی مقاصد کے لیے حاصل کی جاسکتی ہے۔
یہ ایک شریعہ کمپلاینٹ فنانسنگ ہے جو مرابحہ تجارت پر مبنی فنانسگ کی بنیاد پر مبنی ہے