یو ریمٹ ایک جدید ہوم ریمٹ سروس ہے کہ جو ملک سے باہر رہنے والے لاتعداد پاکستانیوں کو پاکستان میں اپنے خاندان کے افراد کورقوم بھیجنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یو بینک اپنی یو ریمٹ سروسز میں ترسیلات زر کی درج ذیل سہولیات پیش کرتا ہے:
یو کیش: پاکستان میں ترسیلات زر سے فائدہ اٹھانے والے اب یو بینک کی ملک بھر میں موجود 300 سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک کے ذریعے، بیرونی ممالک سے ان کے لیے بھجوائی گئی رقم کی فوری وصولی کر سکتے ہیں۔
یو اکاؤنٹ: آپ ہماری یو اکاؤنٹ کریڈٹ سروس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ترسیلات زرکسی بھی یو بینک اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دوسرے بینکوں میں موجود کسی بھی اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل کر سکتے ہیں۔
یو پیسہ: یو پیسہ والیٹ کریڈٹ کے ساتھ، آپ اپنی ترسیلات زر کی رقم فوری طور پر اپنے یو پیسہ اکاؤنٹ میں حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے فنڈز تک ڈیجیٹل رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یو بینک کی یو ریمیٹ سروسزسے متعلق کسی بھی سوال، معلومات یا شکایات کے لیے، براہ کرم ہمارے یو اے این نمبر(265-282-111-051) پر ہمارے 24/7 کال سینٹر سے رابطہ کریں، ٹول فری(82265-0800) یا ہمارے ہوم ریمیٹینس ڈیپارٹمنٹ پر آپ ہمیں home.remittance@ubank.com.pk پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔
ہمارے ریمیٹینس پارٹنرز ہمیں اس قابل بناتے ہیں کہ ہم اپنی رسائی کو زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ بیرون ملک سے بھیجی جانے والی آپ کی ترسیلات زر تک پہنچ سکیں۔
براہ کرم، اپنا بین الاقوامی بینک اکاؤنٹ نمبر آئی بی اے این بنانے اور اس کی تصدیق کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:
اب آپ گھر بھیجنے کے لیے لائلٹی پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں!
سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام (SDRP)، جسے 1LINK اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متعارف کرایا ہے، غیر ملکی پاکستانیوں کے لیے پوائنٹس پر مبنی لائلٹی اسکیم ہے جو پاکستان میں اپنے پیاروں کو رسمی بینکنگ چینلز یا ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے رقم بھیج سکتے ہیں۔
سوہنی دھرتی ریمی ٹینس پروگرام، انگریزی اور اردو زبان میں دستیاب ایک منفرد اور پہلی مرتبہ اسمارٹ فون ایپلی کیشن ہے جو ترسیلات بھیجنے والے کی طرف سے گھر بھیجی جانے والی ہر ترسیل کو ٹریک اور اپ ڈیٹ کرتی ہے، اور ریمیٹرز کو ریوارڈ پوائنٹس سے نوازا جاتا ہے، جسے متعدد پبلک سروس اداروں میں مفت سروسز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔.
سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام استعمال کرنے کے لیے، براہ کرم SDRP ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ابھی لائلٹی پوائنٹس حاصل کرنا شروع کریں۔
ابھی ڈاؤن لوڈ کریں اور دلچسپ انعامات اور فوائد کے مواقع حاصل کریں
ون لنک کے ذریعے رعایت اور فائدوں کی تفصیلات دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
| کیٹگری | سالانہ ترسیلات زر کی رقم | ایوارڈ دینے کا تناسب (بھیجنے کی رقم کا %) |
|---|---|---|
| گرین | 10,000 ڈالرتک | 1.00% |
| گولڈ | 30,000 ڈالرتک | 1.25% |
| پلاٹینیم | 30,000 ڈالر سے زیادہ | 1.50% |
ہماری ترسیلات زر کے فروغ کی پیشکشیں دریافت کریں اور دلچسپ انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں!
ہماری ترسیلات زر کی خدمات کے فوائد اور افعال کے بارے میں مزید جانیں۔