اکثر پوچھے گئے سوالات

ہماری ترسیلات زر کی خدمات کے فوائد اور افعال کے بارے میں مزید جانیں۔


ہوم ریمیٹنس

گھریلو ترسیلاتِ زر(ہوم ریمیٹنس) سے کیا مراد ہے؟ اور کیا پاکستان میں یو بینک کے ذریعے گھریلو ترسیلاتِ زر کی سروس موجود ہے؟

جب بیرون ملک مقیم افراد اپنے خاندان والوں یا پیاروں کو باضابطہ بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے بھیجتے ہیں تو اسے گھریلو ترسیلاتِ زر کہتے ہیں۔ یو بینک کی گھریلو ترسیلاتِ زر کی سروس سے پاکستان میں رقم وصول کرنا آسان، تیز اور محفوظ ہو جاتا ہے۔

ہوم ریمیٹنس کے لئے یو بینک کون کون سے ادائیگی کے طریقے پیش کرتا ہے؟

-یو بینک گھریلو ترسیلاتِ زر وصول کرنے کے لیے درج ذیل طریقے فراہم کرتا ہے

  • کیش اوور کاوئنٹر
  • فوری اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی
  • فوری موبائل والیٹ اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی

مجھے اپنی ادائیگی کس کرنسی میں موصول ہوگی؟

تمام گھریلو ترسیلاتِ زر کی ادائیگیاں پاکستانی روپےمیں کی جاتی ہیں۔

کیا پاکستان میں فنڈز منتقل کرنے کی وجہ بتانا ضروری ہے؟

جی ہاں!یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضوابط کے مطابق لازمی ہے۔

کیا یو بینک ہوم ریمیٹنس پر رقم کی کوئی حد مقرر کرتا ہے؟

-ادائیگی کے طریقہ کار کے مطابق درج ذیل حدود لاگو ہوتی ہیں

  • دیگر بینکوں کے اکاؤنٹس – کوئی حد نہیں
  • یو پیسہ اکاؤنٹ – زیادہ سے زیادہ کریڈٹ کی حد تک جو گاہک کے اکاؤنٹ میں دستیاب ہے
  • یو پیسہ ایل 1-ایچ آر اے اکاؤنٹ – کسی بھی وقت زیادہ سے زیادہ-/ 1,500,000 روپے کا بیلنس
  • کاؤنٹر ٹرانزیکشنز پر نقد رقم – فی ٹرانزیکشن-/ 1,000,000 روپے تک

کیا یو بینک ہوم ریمیٹنس سروس پر کوئی فیس/چارجز ہیں؟

نہیں، یو بینک ہوم ریمیٹنس سروس بالکل مفت ہے۔

کیا ہوم ریمیٹنس سروس پر ٹیکس کی کٹوتی ہوتی ہے؟

جی نہیں، گھریلو ترسیلاتِ زر پر کوئی ٹیکس نہیں ہوتا۔

ہوم ریمیٹنس پر کون سی تبدیلی کی شرح لاگو ہو گی اور اس شرح کی تصدیق کیسے کی جائے گی؟

ہوم ریمیٹنس بھیجنے کے وقت تبدیلی کی شرح کا اطلاق کیا جائے گا۔ بھیجنے والے کو ترسیلات زر بھیجنے کے وقت الحاق شدہ بینک یا ایکسچینج کمپنی کے ساتھ نرخوں کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگربینیفشری کی شناختی دستاویز کی میعاد ختم ہو گئی ہے توہوم ریمیٹنس کیسے جمع کی جائیں؟

بینیفشری نادرا سے ٹوکن وصول کرنے کے بعد رقم حاصل کر سکتا ہے، اور یہ رقم دیگر ضروری دستاویزات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کے ذریعے بھی وصول کی جا سکتی ہے۔

اگر وصول کنندہ کی شناختی دستاویز کی میعاد ختم ہو چکی ہو تو ترسیلاتِ زر کیسے وصول کی جائے؟

وصول کنندہ نادرا ٹوکن یا کسی بھی دیگر درست شناختی دستاویز جیسے پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ کے ذریعے پے منٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

اور اگر وصول کنندہ کے پاس شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دستاویز نہیں ہےاور اس کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے تو پھر وہ اپنےنام کوکسی رشتہ دار کے نام میں تبدیل کرکے ریمیٹنس وصول کرسکتے ہیں۔

بیرون ملک سے پاکستان میں ہوم ریمیٹنس بھیجنے پر کتنی فیس لاگو ہوگی؟

اگر بھیجنے والی انٹیٹی مفت بھیجنے کا ماڈل استعمال کر رہی ہو تو $100 امریکی ڈالر یا اس سے زیادہ کی گھریلو ترسیلاتِ زر بھیجنا مفت ہے۔ اگر نہیں، تو بھیجنے والی انٹیٹی آپ کو کسی بھی چارجز کے بارے میں مطلع کرے گی۔

اگر بھیجتے وقت نام غلط فراہم کیا گیا ہو تو نام میں تبدیلی یا درستگی کا کیا عمل ہوگا؟

ترامیم کرنے والے فریق ہی لین دین میں ترمیم یا درستگی کر سکتے ہیں۔ براہ کرم ضروری ترامیم کے لیے اپنے بھیجنے والے سے رابطہ کریں۔

اگر مجھےہوم ریمیٹنس کے بارے میں شکایت درج کرانی ہو تو میں کس سے رابطہ کروں؟

ہوم ریمیٹنس سے متعلق کسی بھی سوال کی صورت میں، براہ کرم ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم سے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:
پاکستان میں ٹول فری نمبر:080082265،

بین الاقوامی کالرز کے لئے 0092111282265

یا ای میل
home.remittance@ubank.com.pk
پر رابطہ کریں

کیش اوور کاوئنٹر

میں اپنی نقد رقم کہاں سے وصول کر سکتا ہوں؟

پاکستان بھر میں یو بینک کی کسی بھی شاخ سے۔

یو بینک کی برانچزسے ریمیٹنس کی نقدرقم وصول کرنے کے کیا ضوابط ہیں؟

  • نقد ادائیگی وصول کرنے کے لیے، درج ذیل دستاویزات اور تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی
  • وصول کنندہ/بینیفشری کو فنڈز کی وصولی کے لیے ذاتی طور پر آنا ضروری ہے۔
  • شناختی دستاویزات :
  • اصلی اور کارآمد قومی شناختی کارڈ /اوورسیزپاکستانی کا شناختی کارڈ / سمارٹ قومی شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ: اصل اور مستند پاسپورٹ
  • ڈرائیونگ لائسنس: اصل اور مستند
  • اگر صارف کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے تو اصل نادرا رسید درکار ہوگی
  • ٹرانزیکشن ریفرنس نمبر۔ سسٹم کے ذریعے ٹرانزیکشن کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے ایم ٹی سی این ، پن یا ریفرنس نمبر۔
  • پاکستانی روپے میں متوقع وہ رقم جس کے بارے بھیجنے والے نے آپ کو مطلع کیا ہے۔
  • بھیجنے والے کا نام۔ بھیجنے والے کا نام جس نے رقم بھیجی۔
  • مرسل ملک۔اس ملک کا نام جہاںسے رقم بھیجی گئی ہے۔

سی او سی ادائیگی جمع کرنے کے لئے بینکنگ کے اوقات کار کیا ہیں؟

وصول کنندہ کاروباری اوقات میں برانچوں سے ہوم ریمیٹنس وصول کر سکتا ہے۔

اکاؤنٹ کریڈٹ

ٹرانزیکشن کریڈٹ ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

اگر تمام کوائف درست ہوں تو فوری کریڈٹ مل جاتا ہے۔

اکاؤنٹ میں پیسے بھیجنے کے لیے بھیجنے والے کو کیا معلومات فراہم کرنی چاہییں؟

بھیجنے والا بھیجنے والی ایجنسی / بینک کوصول کنندہ و کا آئی بی اے این / اکاؤنٹ نمبر ، اکاؤنٹ ٹائٹل، اور بینک کا نام فراہم کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا یو بینک کاہوم ریمیٹنس کا خصوصی اکاؤنٹ ہے؟

جی ہاں یو بینک کے پاس ہے: آسان ریمیٹنس اکاؤنٹ، آسان ڈیجیٹل ریمیٹنس اکاؤنٹ، ایل 1 ہوم ریمیٹنس اکاؤنٹ۔

آسان ریمیٹنس اکاؤنٹ، آسان ڈیجیٹل ریمیٹنس اکاؤنٹ، ایل 1 ہوم ریمیٹنس اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کسی ابتدائی ڈپازٹ کی ضرورت ہے؟

جی نہیں!

ریمیٹنس کریڈٹ یا موصول ہوجانےکی اطلاع کیامیں اپنے فون پر بذریعہ ایس ایم ایس وصول کر سکوں گا؟

Loan Calculators Form

Please fill in your details