یو بینک لائیو اسٹاک لون کی پیشکش کررہا ہے جو مویشیوں کے کاروبار سے منسلک مردوں اور عورتوں کے لیے آسانی اور سہولت فراہم کرتا ہے اور انہیں اپنی تمام کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ لائیو سٹاک لون چھوٹے اور بڑے جانوروں کی خریداری اور دیکھ بھال، افزائش نسل، شیڈ کی تعمیر، ادویات اور ویکسی نیشن، دودھ کے چلرز کی خریداری اور مویشیوں کے کاروبار سے متعلق دیگر آلات ومواد کے حصول کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
لائیو اسٹاک اور ڈیری
قرض کی سہولت: چالیس ہزار روپے سے لے کر ساڑھے تین لاکھ روپے تک
قرض کی مدت: 6 سے 18 ماہ
چھوٹے اور بڑے جانوروں کی خریداری کے لیے قرض کی سہولت
ذاتی اوراجتماعی گارنٹی پر قرض فراہمی کی سہولت
اعزازی کریڈٹ لائف انشورنس
کلائنٹس کے لیے اختیاری ہیلتھ انشورنس
ماہانہ یا ششماہی اقساط یا یکمشت کی واپسی کے اختیارات
شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ ہے۔
کسٹمر کا زراعت یا لائیوسٹاک کے پیشے سے وابستہ ہونا ضروری ہے۔
قرضہ کی درخواست اور قرضہ منظورہونے کے وقت عمر کی حد 18 سے 68 سال ہے
یہ قرض صرف مویشیوں تک محدود ہے۔
کسٹمر کو درج ذیل مرحلے پورے کرنے کی ضرورت ہوگی:
درج ذیل دستاویزات درکار ہیں: