یو بینک اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں کے عین مطابق ڈپازٹ پروڈکٹس فراہم کرتا ہے۔
یو اسلامک آسان کرنٹ اکاؤنٹ یو بینک کے پروڈکٹ سوئیٹ میں ایک نیا اور اہم اضافہ ہے، جو خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کی آمدنی محدود ہے۔ یہ پروڈکٹ عوام کی روزمرہ بینکنگ ضروریات کو سہل طریقے سے پورا کرتا ہے اور شریعت کے مطابق چیکنگ اکاؤنٹ رکھنے کے خواہشمند کم آمدنی والے غیر بینک شدہ افراد کے لیے موزوں ہے۔ اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے کم سے کم دستاویزات درکار ہیں اور صرف 100 روپے سے اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، صرف ایک شناختی کارڈ کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جو اسے پہلے سے کہیں زیادہ آسان بناتا ہے۔
روزانہ کی بینکاری،بھروسے کے ساتھ!
یو بینک اسلامک بینکنگ، بااعتماد کرنٹ اکاؤنٹ کی سہولت پیش کرتا ہے جو کہ ایک بلامعاوضہ کرنٹ اکاؤنٹ ہے جو افراد اور اداروں کی روزمرہ کی بینکنگ کی ضروریات کو ان کی سہولت اوراسلامی شرعی اصولوں کے مطابق پورا کرتا ہے۔
مفت سہولیات، مکمل اطمینان !
یو بینک پیش کرتا ہے شرعی اصولوں کے عین مطابق مضاربہ پر مبنی یو اسلامک سیلری ٹرانسفراکاوُنٹ، جو نہ صرف مفت سروسز کی وسیع رینج مہیا کرتا ہے بلکہ کاروباری، تنخواہ دار اور ہنر مند افراد کے لئیے بھی مفید ہے۔
جتنا زیادہ ڈپازٹ اتنی زیادہ سہولیات
اضافی فوائد اور سروس فیس میں چھوٹ
(ٹیئر 1) بنیادی چھوٹ – (25,000 – 99,999)
اگر صارف ماہانہ اوسط بیلنس پچیس ہزار سے نناوے ہزار نو سو ننانوے کے درمیان رکھے گا تو درج ذیل مفت سہولیات سے مستفید ہو سکے گا
چیک بک (25 صفحات)
پے آرڈر کا اجرا اور منسوخی
ڈیبٹ کارڈ (پے پاک)
اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ اور سرٹیفکیٹس
(ٹیئر 2) سپر چھوٹ – (100,000 اور اس سے زائد)
اگر صارف ماہانہ اوسط بیلنس ایک لاکھ یا اس سے زائد رکھے گا تو درج ذیل اضافی مفت سہولیات حاصل کرے گا
ٹیئر 1 کی تمام بنیادی سہولیات
ڈیبٹ کارڈ (ماسٹر کارڈ)
سیم ڈے کلیئرنگ
خواتین کی معاشی ترقی ،شرعی اصولوں پر مبنی نور اکائونٹ کے ساتھ
یو اسلامک نور اکاؤنٹ خواتین کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق بینکاری کی بہترین اور آسان سہولیات پیش کرتا ہے، یہ اکاؤنٹ ان خواتین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کرمرتب کیا گیا ہے جو اپنی بچت پر سود سے پاک منافع چاہتی ہیں اور اپنی روزمرہ کی ضروریات کو بھی آسانی سے پورا کرنا چاہتی ہیں۔ یو اسلامک نور اکاؤنٹ کاروبارسےوابستہ خواتین، تنخواہ دار، اپنے روزگار کی حامل خواتین، طالبات اورگھریلو خواتین کے لیے موزوں ہے۔ اس اکاؤنٹ میں شرعی اصولوں کے مطابق پرکشش متوقع منافع، مفت سہولیات اور خصوصی رعایتیں شامل ہیں۔
کم شرائط زیادہ منافع
یو بینک اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں کے مطابق آسان سیونگ اکاؤنٹ پیش کرتا ہے۔ یہ اکاؤنٹ خاص طور پر ان افراد کے لیے موزوں ہے جن کے ذرائع آمدنی کے دستاویزی ثبوت محدود ہیں۔ اس اکاؤنٹ کی بدولت صارفین نہ صرف کم دستاویزات کے ساتھ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں بلکہ اس پر منافع بھی کما سکتے ہیں، جو ان کی بچت کو مزید فائدہ مند بناتا ہے۔
بچت سکوں کے ساتھ !
یو بینک اسلامک بینکنگ، پیش کرتا ہے، بااعتماد بچت اکاؤنٹ۔ جو کہ ایک بلاسود اور منافع بخش اکاؤنٹ ہے ۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے افراد یا ادارے،شرعی اصولوں کے مطابق اپنی بچت پرریٹرن حاصل کر سکتے ہیں
ہربچت پر خاص منافع !
یو بینک اسلامک بینکنگ،ثمراسلامی ٹرم ڈپازٹ کی سہولت پیش کرتا ہے جو افراد اور اداروں کے لیے مضاربہ کے اسلامی اصول اور ربا سے پاک ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ ہے اور شرعی اصولوں کے مطابق حلال منافع کے ساتھ مختصر مدت اور طویل مدت کی سرمایہ کاری کے مواقع کی مکمل رینج پیش کرتا ہے۔