بورڈ کے اراکین
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر/چیئرمین | محترم حاتم محمد علی احمد باماتراف | 1 |
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر | محترم محمد ندیم خان | 2 |
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر | محترم محمد عقیل عباس ملک | 3 |
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر | محترمہ ملیکہ کارا تنریکولو | 4 |
آزاد ڈائریکٹر | محترم شاہد حسین قاضی | 5 |
آزاد ڈائریکٹر | محترمہ ملیحہ ہمایوں بنگش | 6 |
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر | محترمہ صائمہ احد | 7 |
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر | محترم سید عاطف رضا | 8 |
یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) – ای اینڈ گروپ (سابقہ اتصالات کمپنی) کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ بینک کا نیٹ ورک پاکستان کے 210 شہروں اور دیہی علاقوں میں 240 برانچوں پر مشتمل ہے اور یہ مائیکروفنانس لون ڈپازٹ پروڈکٹس اور برانچ لیس بینکنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
یو بینک کی برانچ لیس بینکنگ، یو فون (پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ) کے اشتراک سے "یو پیسہ” کے نام سے خدمات دے رہی ہے۔ یہ سروس پاکستان بھر میں تقریباً 50,000 ایجنٹ مقامات پر دستیاب ہے۔
یو مائیکروفنانس بینک کو پاکستان میں غربت کے خلاف جدوجہد کی صفِ اول میں ہونے پر فخر ہے اور یہ نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹیجی 2023 کے نفاذ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد پاکستان کی 50% بالغ آبادی کو بینکاری نظام میں شامل کرنا ہے۔
یو مائیکروفنانس بینک اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ مائیکروفنانس خدمات تک رسائی ایک زیادہ جامع معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کم وسائل رکھنے والے افراد کو بینکاری نظام میں شامل کرنے اور غیر رسمی معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملتی ہے۔ ہمارا پروڈکٹ پورٹ فولیو مسلسل پاکستان کے کم وسائل رکھنے والے افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ہمارا نظریہ
انفرادیت کے جذبے اور مالی شمولیت کی خواہش کو لے کر ہمارا مقصد ایک ایسا ادارہ بننا ہے جو پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبہ میں مسائل کو حل کرسکے۔
ہماری بنیادی اقدار
یو مائیکرو فنانس بینک (یو بینک) نے ایک مخصوص اسلامی بینکنگ ڈویژن قائم کیا ہے، جو صارفین کو اسلامی اصولوں کے مطابق بینکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ یو بینک پاکستان کے ان ابتدائی مائیکرو فنانس بینکوں میں شامل ہے جو شرعی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے ان صارفین کے لیے بینکاری خدمات فراہم کر رہا ہے جو اسلامی بینکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔
یو بینک اسلامک بینکنگ اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق، جدید اور قابل اعتماد شریعت کے اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل مالیاتی حل فراہم کرتی ہے۔ ان میں کرنٹ، سیونگز اور ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ سروسز کے ساتھ ساتھ 30 لاکھ روپے تک کی رہائشی، کاروباری اور زرعی ضروریات کے لیے مالی معاونت شامل ہے۔
یو بینک اسلامک بینکنگ کا مکمل پروڈکٹ پورٹ فولیو بینک کے نامزد شریعہ ایڈوائزر کی نگرانی میں تیار کیا گیا اور منظور شدہ ہے۔ یہ صلاحیت ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے اور پاکستان میں مالی شمولیت کو مزید فروغ دینے میں مدد دیتی ہے۔
یو بینک اسلامک بینکنگ کا آغاز سال 2022 میں پانچ برانچوں کے ساتھ کیا گیا، اور بعد ازاں اسٹیٹ بینک سے ملک بھر میں اسلامی بینکاری کے باضابطہ آغاز کا لائسنس حاصل کیا گیا۔
یو بینک اسلامک بینکنگ اپنی جغرافیائی رسائی کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ اسلامی بینکاری کی ہماری خدمات مندرجہ ذیل برانچوں میں دستیاب ہیں۔
ایبٹ آباد | عارف والا | اٹک |
بدین | بہاولنگر | بہاولپور |
بنوں | بٹ خیلہ | بھکر |
بونیر | بورے والا | چکوال |
چارسدہ | چترال | دادو |
ڈسکہ | ڈیرہ غازی خان | ڈیرہ اسماعیل خان |
فیصل آباد | گمبٹ | گڑھ موڑ |
گوادر | گوجرہ | گجر خان |
گوجرانوالہ | گجرات | کراچی |
حافظ آباد | ہری پور | حسن ابدال |
حیدرآباد | جیکب آباد | جوہرآباد |
جھنگ | کلر سیداں | کنڈیارو |
خیرپور | خانیوال | کوہاٹ |
کوٹری | کنری | لاہور |
لاڑکانہ | لیہ | مانسہرہ |
مردان | مٹہ، سوات | میانوالی |
ملتان | مظفر گڑھ | نارووال |
نوابشاہ | نوشہرہ | پسرور |
پشاور | پشین | کوئٹہ |
رحیم یار خان | راولپنڈی | صادق آباد |
ساہیوال | سانگھڑ | سرگودھا |
شکر گڑھ | شکارپور | شورکوٹ |
سیالکوٹ | سکھر | ٹوبہ ٹیک سنگھ |
وہاڑی | بھٹہ چوک، لاہور | جی-10، اسلام آباد |
فیصل آباد | ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور |
ہماری مینجمنٹ ٹیم میں تجربہ کار پیشہ ور افراد شامل ہیں جو ترقی اور کامیابی کی طرف ہمارے اسٹریٹجک وژن کی رہنمائی کرتے ہیں۔
ہمارے معزز بورڈ آف ڈائریکٹرز ایک تجربہ کار اور پُرعزم قیادت پر مشتمل ہیں جو یو بینک کی حکمرانی اور سمت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یو بینک میں، ہم اخلاقیات اور خدمت کے اعلی معیار کو یقینی بناتے ہیں ، جو ہمیں غیر جانبدار، اخلاقی، اور خود مختار بناتی ہے۔
یو بینک کی کوڈ آف کنڈکٹ پالیسی کو ڈاؤن لوڈ اور پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔