یو بینک کاروباری شخصیات کے لیے یو پیسہ کے ذریعے موبائل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت پیش کرتا ہے۔ یو پیسہ کاروبارموبائل اکاؤنٹ اپنے صارفین کو چیک بک کے بغیر، نقد رقم کی ادائیگی اور وصولی کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ صارفین، دوران سفر، اپنے گھر پر یا اپنے دفتر میں موجود رہتے ہوئے یہ اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اپنے موبائل فون سے، بینک کی برانچ میں جائے بغیرصارفین اب کسی بھی جگہ سے، انٹربینک فنڈٹرانسفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
اکاؤنٹ کھولنا بہت ہی آسان
ٹرانزیکشنز کی ماہانہ حد میں اضافہ ممکن ہے
اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ کی سہولت
یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی اور یوفون ٹاپ اپس
شناختی کارڈنمبر کی مدد سے رقم منتقل کرنے کی سہولت
انٹربینک فنڈٹرانسفر کی سہولت
کسی بھی یو بینک برانچ اور یوپیسہ ایجنٹ سے کیش جمع کرانا اور کیش نکلوانے کی سہولت
یو پیسہ سے کی گئی ادائیگیوں کی رقم کسی بھی یو بینک برانچ سے وصول کرنے کی سہولت
شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
کوئی بھی کاروباری شخص یا کاروبار
موبائل والیٹ ایپ (یو پیسہ) اور یو ایس ایس ڈی سمیت ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے مالیاتی سروسز تک آسان رسائی
جی ہاں، یو ایس ایس ڈی کے ذریعے صرف یوفون سم کا استعمال کرتے ہوئے ان سروسز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔