ڈیجیٹل بینکنگ

یو بینک کے ساتھ ڈیجیٹل بینکنگ کے مستقبل کو اپنائیں!

یوبینک کی ڈیجیٹل بینکنگ سروسز آپ کی سہولت ،تحفظ اور مالیاتی طورپر بااختیار بنانے کی راہیں ہموار کرسکتی ہیں۔ موجودہ ڈیجیٹل دور میں ہم بینکاری کی نئی تعریف کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہم نے اپنے ڈیجیٹل چینلز کو صارفین کی مالی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا ہے۔

برانچ لیس بینکنگ

بینکنگ کے مستقبل کا تعارف۔ برانچ لیس بینکنگ!

یو بینک کی بے مثال ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کو استعمال کریں اوربینک کی برانچ پر جائے بغیر کہیں سے بھی آن لائن طریقے سے فنڈزکی فوری ٹرانسفر،بل کی ادائیگی یا اکاؤنٹ کا بیلنس چیک کرنے جیسی ڈیجیٹل بینکنگ کی جدید سروسز سے فائدہ اٹھائیں۔

ہماری برانچ لیس بینکنگ سروسز کے ذریعے، آپ لمبی قطاروں میں انتظار کیے بغیر کسی بھی وقت اور کہیں بھی اپنے مالی معاملات کا انتظام کر سکتے ہیں۔ 24/7 رسائی کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین، اکاؤنٹ کے انتظام اور بہت کچھ سے لطف اٹھائیں!

مزید پڑھیں

یوپیسہ موبائل ایپ

یو پیسہ کے ساتھ اپنے مالیاتی انتظام کو بااختیار اور ہموار بنائیں!

آپ کی مالی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی برانچ لیس بینکنگ ایپ ۔ یو پیسہ (UPaisa) موبائل ایپ آپ کی فنگر ٹپس پر، مالیاتی سروسزکی ایک وسیع رینج کی سہولت پیش کرتی ہے۔ موبائل ٹاپ اپس سے لے کر بل کی ادائیگی اور رقم کی منتقلی تک، یہ موبائل والیٹ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ہرقسم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ فوری، محفوظ، آسان اور کنٹیکٹ لیس لین دین کے لیے آپ کا ہمہ گیر حل ہے، جس سے آپ اپنے پیسے کو جدید اور ڈیجیٹل طریقے سے سنبھالتے ہیں۔

مزید پڑھیں

یو بینک ڈیجیٹل ایپ

آپ کے لیے بینکنگ کی نئی تعریف !

یو بینک کی ڈیجیٹل ایپ کے ساتھ بہترین بینکنگ کا تجربہ کریں۔ اپنے اکاؤنٹس کو آسانی سے منظم کریں، مالی معاملات پر نظر رکھیں، اور مالی خدمات تک رسائی حاصل کریں، یہ سب کچھ آپ کی فنگر ٹپس پر۔

ہماری صارف دوست بینکنگ ایپ آپ کو آپ کے مالی سفر پر کنٹرول دیتی ہے اور آپ کو کسی بھی لمحے رسائی میں آسانی فراہم کرتی ہے

مزید پڑھیں

یو بینک انٹرنیٹ بینکنگ

آن لائن بینکنگ کی طاقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں!

یو بینک انٹرنیٹ بینکنگ آپ کے لیے جدید اور محفوظ بینکاری کی ایک مکمل دنیا کھولتا ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سہولت اور تحفظ ایک ساتھ آتے ہیں، تاکہ آپ کسی بھی وقت اپنے مالی معاملات کو باآسانی سنبھال سکیں۔ یو بینک انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے آپ اپنے اکاؤنٹس تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں، ٹرانزیکشنز کر سکتے ہیں، اسٹیٹمنٹس دیکھ سکتے ہیں اور مزید بینکاری مواقع دریافت کر سکتے ہیں – وہ بھی گھر بیٹھے! یہ ہے آپ کے مالی استحکام کا 24/7 ذریعہ!

مزید پڑھیں

آسان موبائل اکاؤنٹ

یو بینک لوگوں کو محفوظ اور آسان طریقے سے مالیات کا انتظام کرنے کے لیے آسان موبائل اکاؤنٹ (AMA) پیش کرتا ہے۔ یہ سب صرف ایک فون نمبر کے ساتھ ممکن ہے۔ آسان موبائل اکاؤنٹ ایک والیٹ اکاؤنٹ ہے جو کسی بھی موبائل نیٹ ورک سے کھولا جا سکتا ہے اور آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی کی ضرورت کے بغیر مالی لین دین کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ کھولنے کے لیے

کسٹمر کو بس اپنے موبائل فون سے #2262* ڈائل کرنے کی ضرورت ہے اور وہ کسی برانچ میں جانے کی ضرورت کے بغیر تھوڑے ہی وقت میں اپنا آسان موبائل اکاؤنٹ( اے ایم اے) کھول سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

کارپوریٹ پورٹل

یو بینک میں، ہم آپ کے کاروبار کی منفرد مالی ضروریات کو سمجھتے ہیں اور ان کو پورا کرتے ہیں، خاص طور پر جب بات تنخواہ کی تقسیم اور کارپوریٹ لین دین کی ہو، یو بینک کارپوریٹ بینکنگ پورٹل پیش کر رہا ہے، موثر اور محفوظ کارپوریٹ بینکنگ کے لیے آپ کا مستقل حل۔

مزید پڑھیں

ڈیجیٹل قرض کے حصول کی درخواست

آپ کی دہلیز پر قرض کی آسان پروسیسنگ!

ہماری جانب سے ڈیجیٹل قرض کے حصول کی درخواست متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایک ایسا انقلابی پلیٹ فارم جو آپ کے لیے مالی معاونت تک رسائی کے طریقے کو نئے سرے سے متعین کرتا ہے۔ قرضہ حاصل کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے اور طویل کاغذی کارروائی سے نجات حاصل کریں۔ ڈیجیٹل لینڈنگ ایپلیکیشن کی سہولت اب آپ کو درخواست دینے کے لیے محفوظ طریقہ فراہم کررہی ہے۔ اس سے قرض حاصل کرنے کے لیے دی گئی درخواست کی فوری منظوری یقینی بنائی گئی ہے جبکہ یہ ایک خود کار طریقہ ہے جو درخواست کے عمل کو آسان بناتا ہے۔

ڈیجیٹل قرض کے حصول کی درخواست کے ذریعے آسانی سے قرض حاصل کرنے کا طریقہ

بینک کا ریلیشن شپ آفیسر ،کسٹمر سے اس کے پاس پہنچتا ہے اور ان سے پر کی ہوئی متعلقہ دستاویزات حاصل کرتا ہے۔ اس کے بعد ان دستاویزات کو ایپلیکیشن کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے، بشمول کسٹمر کی تمام ضروری معلومات، پھردرخواست کو منظوری کے لیے بیک آفس بھیج دیا جاتا ہے۔ قرض کی منظوری کے بعد، قرض کی درخواست کے 24-48 گھنٹوں کے اندر اسے جاری کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

راست ادائیگی کی سروس

راست پاکستان کی پہلی فوری ادائیگی کی سروس ہے جو افراد، کاروباری اداروں اور حکومتی اداروں کے درمیان ان کے موبائل فون نمبرز کو ان کی راست آئی ڈی کے طور پر فوری طور پر استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے قابل بناتی ہے۔

ادائیگیوں کا یہ گیٹ وے سسٹم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تیار کیا ہے اور یہ ایک جدید ترین ادائیگی کا نظام ہے جو بغیر کسی ٹرانزیکشن فیس کے، رقم کی بروقت منتقلی یقینی بناتا ہے۔ آپ کو بس اپنا موبائل نمبر اپنے یو بینک اکاؤنٹ میں رجسٹر کرنا ہے اس کے بعد رقوم کی منتقلی کے لیے آپ راست سروسز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

 راست سروسز کو حاصل کرنے کا طریقہ

راست سروسز یوبینک ڈیجیٹل ایپ یا یو پیسہ موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہیں جہاں فنڈز کو راست کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا آپشن دستیاب ہے۔مزید برآں، موبائل فون صارفین راست سروسز حاصل کرنے کے لیےراست پر کلک کرکے یو ایس ایس ڈی کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

یو بینک ڈیبٹ کارڈ

یو بینک اور یوپیسہ کے لیے پیش کردہ ڈیبٹ کارڈ اسکیمیں

مزید پڑھیں
Loan Calculators Form

Please fill in your details