بڑھتا کاروبار،سہولتیں بے شمار!
یو بینک کا بزنس کرنٹ اکاؤنٹ، اضافی چارجز کے بغیرآسانی سے آپ کو اپنا کاروبار چلانے کے لیے ہماری بینکنگ سروسزکے استعمال کی سہولت دیتا ہے۔
یو بینک کاروباری شخصیات کے لیے یو پیسہ کے ذریعے موبائل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت پیش کرتا ہے۔ یو پیسہ کاروبارموبائل اکاؤنٹ اپنے صارفین کو چیک بک کے بغیر، نقد رقم کی ادائیگی اور وصولی کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ صارفین، دوران سفر، اپنے گھر پر یا اپنے دفتر میں موجود رہتے ہوئے یہ اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اپنے موبائل فون سے، بینک کی برانچ میں جائے بغیرصارفین اب کسی بھی جگہ سے، انٹربینک فنڈٹرانسفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
آسان بینکاری، مفت بیمہ کے ساتھ!
یو بینک کا پریمیم کرنٹ اکاؤنٹ، ملازمت پیشہ افراد، کاروباری شخصیات اور خواتین صارفین کی روزمرہ بینکنگ ضروریات کا ایک آسان حل ہے۔ پریمیم کرنٹ اکاؤنٹ اپنے صارفین کو ایک سال تک کی مفت میڈیکل انشورنس کی شکل میں متعدد سروس چارجز کی چھوٹ کے ساتھ بامقصد پیشکش کرتا ہے۔
آپ کی روزمرہ بینکنگ ضروریات کے لیے
یو بینک کےبااختیار کرنٹ اکاؤنٹ کے ذریعےآپ کو ملتی ہے سہولت اپنی روزمرہ کیبینکاری ضروریات پوری کرنےکی !
لامحدود ٹرانزیکشنز ، مفت چیک بک، ڈیبٹ کارڈ، ایس ایم ایس اور ای میل الرٹ کی سہولت کے ساتھ یہ اکاؤنٹ انفرادی اور کاروباری دونوں ضروریات کیلئے بہترین انتخاب ہے