رہنما بچت اکاؤنٹ

خود مختاری کا پہلا قدم!

یو بینک، خواتین صارفین کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا رہنما بچت اکاؤنٹ پیش کررہا ہے جو خواتین کو بینکنگ سروسز تک بہتر رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ رہنما بچت اکاؤنٹ کی یہ سہولت خواتین کو اپنی رقم محفوظ بنانے ، اپنی بچت سے پرکشش منافع کمانے اوراپنی صلاحیتوں کے مطابق مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتاہے۔


نمایاں خصوصیات

ماہانہ بنیادوں پر منافع کی ادائیگی

چیک بک اور ڈیبٹ کارڈ کی مفت سہولت

کم سے کم ماہانہ ڈپازٹ بیلنس پر کوئی پابندی نہیں

مفت آن لائن اور موبائل بینکنگ کی سہولت

صرف پانچ سو روپے کے بیلنس کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنا


مطلوبہ دستاویزات

  • درخواست گزار کا کارآمد قومی شناختی کارڈ
  • یوٹیلٹی بل (اگر دستیاب ہو)
  • ذرائع آمدن یا تنخواہ کی رسید (گھریلو خواتین کے لیے، شریک حیات کی آمدنی کو ہی ذرائع آمدن سمجھا جاسکتاہے)

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

میں یو بینک میں بچت اکاؤنٹ کیسے کھول سکتا/سکتی ہوں؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی

  • یو بینک کی قریبی برانچ پر تشریف لائیں
  • اپنی پسندیدہ سروس کا انتخاب کریں جوآپ حاصل کرناچاہتے ہیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک کی جانب سے دیا گیا فارم پُر کریں، دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس اکاؤنٹ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

پاکستان کی رہائشی کوئی بھی خاتون شہری جس کے پاس کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یااوورسیز پاکستانی کارڈ موجود ہے۔

خواتین اس اکاؤنٹ سے کیسے فائدہ اٹھا سکتی ہیں؟

رہنما بچت اکاؤنٹ خواتین صارفین کی سہولت کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سروس کی مدد سے وہ ایک بینک اکاؤنٹ کھول سکتی ہیں، رقم جمع کراسکتی ہیں اور اپنی  رقم کو حفاظت سے رکھ کرمنافع بھی کما سکتی ہیں۔

کم سے کم کتنے بیلنس کی ضرورت ہے؟

کوئی نہیں۔

یہ اکاؤنٹ کرنٹ اکاؤنٹ سے کیسے مختلف ہے؟

سیونگ اکاؤنٹ ان افراد کے لیے ہے جو اپنی بچت پر ریٹرن وصول کرنا چاہتے ہیں، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ کا مطلب روزمرہ کے باقاعدہ لین دین کے لیے ہوتا ہے اور اس کے بدلے میں مالی منافع کی پیشکش نہیں ہوتی۔

اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • درخواست گزار کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ
  • آمدن کا ثبوت
  • یوٹیلٹی بل (اگر دستیاب ہو)

اکاؤنٹ کھولنے کا عمل کب تک مکمل ہوجاتا ہے؟

اس عمل میں تقریباً دو سے تین دن لگ جاتے ہیں۔

کیا ٹرانزیکشنز کی تعداد کی کوئی حد مقرر کی گئی ہے؟

نہیں، یہ اکاؤنٹ لامحدود ٹرانزیکشنز کی اجازت دیتا ہے۔

یہ اکاؤنٹ کون کھول سکتا ہے؟

خواتین کسٹمرز

Loan Calculators Form

Please fill in your details