بااختیار کرنٹ اکاؤنٹ

یو مائیکروفنانس بینک پیش کرتا ہے بااختیار سیلری ٹرانسفر اکاؤنٹ — ایک منفرد کرنٹ اکاؤنٹ جو خاص طور پر تنخواہ دار افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ صرف آپ کی تنخواہ وصول کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ آپ کے مالی خودمختاری، کیش بیک انعامات اور خصوصی فوائد کا دروازہ ہے۔ بس اپنی تنخواہ اس اکاؤنٹ میں منتقل کریں اور پائیں کیش بیک اور دیگر شاندار سہولیات۔


نمایاں خصوصیات

اپنا اکاؤنٹ صرف 10,000 روپے سے کھولیں اور بے شمار فوائد کا لطف اٹھائیں۔

تنخواہ پر کیش بیک - صرف اپنی تنخواہ یو بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں، مطلوبہ بیلنس برقرار رکھیں اور ہر ماہ کیش بیک حاصل کریں۔

تین ماہ بعد قرعہ اندازی - تمام نئے صارفین ہر سہ ماہی میں خود بخود 150,000 روپے کے سفری واؤچر کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔

مفت بینکاری سہولیات - اگر آپ ماہانہ اوسطاً 25,000 روپے کا بیلنس برقرار رکھتے ہیں تو درج ذیل سہولیات مفت حاصل کریں:

اکاؤنٹ کھولنے پر مفت چیک بک

پے آرڈر / بینکرز چیک کا اجرا

ڈیبٹ کارڈ کی تجدید

چیک بک دوبارہ جاری کروانا

مکمل ڈیجیٹل رسائی

مفت انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ

لامحدود رقم جمع کروانا اور نکالنا

مفت ایس ایم ایس الرٹس اور ای-اسٹیٹمنٹس

24/7 کال سینٹر اور ٹیلی بینکنگ

قرض کی پروسیسنگ فیس پر رعایت – اگر آپ 3 مہینوں تک 50,000 روپے یا اس سے زائد بیلنس رکھتے ہیں تو اپنی سیلری / خودمختار قرض کی پروسیسنگ فیس پر 50٪ رعایت حاصل کریں۔


اہلیت کے تقاضے

  • امیدوار لازمی تنخواہ دار فرد ہو (آمدن یا ملازمت کا ثبوت درکار ہوگا)
  • تنخواہ آجر کی طرف سے ٹرانسفر یا خودکار ڈیجیٹل ٹرانسفر کے ذریعے جمع ہونی چاہیے
  • کیش بیک آپ کی تنخواہ اور برقرار رکھے گئے اوسط بیلنس پر منحصر ہے۔

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

میں یو بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کیسے کھول سکتا/سکتی ہوں؟

کسٹمرکو درج ذیل مراحل مکمل کرنا ہونگے

  • قریبی یو بینک کی برانچ پرتشریف لے جائیں
  • اپنی پسندیدہ سروس کا انتخاب کریں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • اکاؤنٹ کھولنے کے لیے دیا گیا فارم پُر کریں، دستخط کریں اورپھر جمع کرائیں

اس اکاؤنٹ کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یااوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ موجود ہے۔

کم سے کم کتنا بیلنس ہونا ضروری ہے؟

کم سے کم بیلنس کی کوئی ضرورت نہیں۔

اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے کون کونسی دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • درخواست گزار کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ سائزتصویر
  • آمدنی کا ثبوت

کیا میں یہ اکاؤنٹ آپ کی برانچ میں تشریف لائے بغیر کھول سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ یہ اکاؤنٹ ہماری ڈیجیٹل آن بورڈنگ ایپ یو بینک ایکٹیویٹ کے ذریعے براہ راست کھولا جا سکتا ہے۔

اکاؤنٹ کھولنے کا عمل کب تک مکمل ہوجاتا ہے؟

اکاؤنٹ کھولنے کے عمل میں تقریباً دو سے تین دن لگتے ہیں۔

کیا ٹرانزیکشنز کی تعداد کی کوئی حدمقرر کی گئی ہے؟

نہیں، یہ اکاؤنٹ لامحدود ٹرانزیکشنزکی اجازت دیتا ہے۔

کیا اس اکاؤنٹ پر کوئی ویلیو ایڈڈ سروسز پیش کی جا رہی ہیں؟

  • مفت ڈیبٹ کارڈ
  • مفت چیک بک
  • مفت انٹر بینک فنڈز ٹرانسفر (IBFT)
  • مفت ایس ایم ایس اور ای میل الرٹ
  • لامحدود ٹرانزیکشنز
  • مفت یو پیسہ اکاؤنٹ
  • مفت آن لائن بینکنگ
  • مفت لائف انشورنس
  • مفت پے آرڈر

نوٹ:مفت سروسز، متعین کردہ سلیب کے مطابق اورکم از کم بیلنس کی ضرورت اور صارف کے گزشتہ ماہ کے ایوریج بیلنس کی موجودگی کے ساتھ مشروط ہیں۔

Loan Calculators Form

Please fill in your details