ٹریکٹر اینڈ ایکویپمنٹ لون

آمدنی میں بہتری،اپنے ٹریکٹر کی بدولت!

یو بینک اپنے زراعت پیشہ صارفین کے لیے ٹریکٹر اورزرعی مشینری لون کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ کاشتکاری کے لیے ٹریکٹر اور دیگر ضروری زرعی آلات کی خریداری میں آسانی ہو۔ کسان یہ قرضہ زرعی مشینری خریدنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جن میں ٹریکٹر، ٹرالیاں، تھریشر، لیزر لیولرز، سپرے والی مشینیں، سیڈ ڈرلز، کمبائن ہارویسٹر، لیولرز، چارہ کاٹنے والی مشینری وغیرہ شامل ہیں۔


نمایاں خصوصیات

قرض کی سہولت: چھ لاکھ روپے سے لے کرتیس لاکھ روپے تک

قرض کی مدت: 12 سے 84 ماہ

ٹریکٹر کے لیے ڈاون پیمنٹ بہت ہی کم

ٹریکٹر انشورنس کی سہولت

فوری لون پروسیسنگ

کریڈٹ لائف انشورنس

منتخب اور قریب ترین ڈیلرشپ سے ترجیحی بنیادوں پر ٹریکٹر کی دستیابی

ششماہی اقساط

دستیاب ٹریکٹر برانڈز

ملت ٹریکٹرز

الغازی ٹریکٹرز

فیکٹو بیلاروس ٹریکٹرز


مطلوبہ دستاویزات

  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • زمین کی ملکیت کا ثبوت،زرعی پاس بک کی کاپی یا ریونیو ریکارڈ کی کاپی
  • پاسپورٹ سائز تصویر

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

اس قرض کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کارڈہے۔

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

زراعت سے وابستہ کوئی بھی شخص جس کی سالانہ آمدنی 12 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

کیایہ قرض حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد مقررکی گئی ہے؟

قرض کی درخواست اور منظوری کے وقت عمر کی حد 25 سے 64 سال ہے۔

اس قرض کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی

  • یوبینک کی قریبی برانچ پر تشریف لے جائیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • قرض کے درخواست فارم پر دستخط کریں اور جمع کرائیں

اس قرض کے لیے درخواست دینے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • کارآمد شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ سائز تصویر
  • زرعی پاس بک کی کاپی

پروسیسنگ چارجز کس قسم کے ہیں؟

  • پروسیسنگ فیس
  • انشورنس فیس
  • ٹریکر کے چارجز
  • بیعانہ

اس قرض کے لیے کس قسم کی ضمانت درکار ہے؟

زرعی پاس بک

ٹریکٹر کی خریداری کا معاہدہ

میں یہ قرض کس مقصد کے لیے حاصل کر سکتا ہوں؟

زراعت

ڈاؤن پیمنٹ کی کیا ضرورت ہے؟

10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ

کن برانڈز کے ٹریکٹر اور آلات خریدے جا سکتے ہیں؟

  • ملت ٹریکٹرز
  • الغازی ٹریکٹرز
  • فیکٹو بیلاروس ٹریکٹرز

کیا آپ کے پاس اس قرض کا شرعی جوازموجود ہے؟

جی ہاں۔ براہ کرم ملاحظہ فرمائیں

ٹریکٹر اینڈ ایکویپمنٹ لون

آپ کو کتنی فنانسنگ کی ضرورت ہے؟

Rs 50,000 Rs 3,000,000
06 months 120 months
آپ حاصل کر رہے ہیں

Rs. 0

استعمال کی شرائط

Months

کل منافع

Rs. 0

قسط کی رقم

Rs. 0

شرح منافع

0%

Loan Calculators Form

Please fill in your details