بھروسے کی سرمایہ کاری!
یو بینک کا کارپوریٹ ٹرم ڈپازٹ، کارپوریٹ اداروں اورکاروباروں کو اپنے غیرفعال فنڈز پر زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ ان کے بیلنس پر ایک محفوظ ریٹرن فراہم کرتا ہے،جو ایک مخصوص مدت کے لیے مقررکی گئی شرائط کے ساتھ ہوتاہے جن پر مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا خطرہ اثرانداز نہیں ہوتا۔
آج کی بچت، کل کا صلہ!
یو بینک کا صلہ ٹرم ڈپازٹ، صارفین کو اپنے غیرفعال فنڈزپرزیادہ سے زیادہ منافع کمانے کی سہولت دیتا ہے۔ صلہ ٹرم ڈپازٹ ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو ایک محفوظ سالانہ ریٹرن دیتاہے، جو مارکیٹ کے اتارچڑھاؤ سے متاثر نہ ہونے والی پہلے سے مقرر کردہ شرائط کے مطابق حاصل ہوتا ہے۔
زندگی بھر کی محنت کا ثمر!
یو بینک ’ثمر ٹرم ڈپازٹ‘ کے نام سے ماہانہ ادائیگی کی ایک ٹرم ڈپازٹ پروڈکٹ پیش کررہاہے۔ جو صارفین کو ماہانہ بنیادپر پرکشش منافع کمانے کے لیے اپنی بچت کو محفوظ ٹرم ڈپازٹ میں رکھنے کا موقع دیتی ہے۔ ایک سال، دوسال اور تین سال کی مدت کے لیے پرکشش منافع کی شرح پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے جس کے لیے جمع کرائی جانے والی رقم کی کم سے کم حد صرف دس ہزار روپے ہے۔