وہیکل لون

وہیکل لون کے ساتھ اب بڑھائیں اپنے کاروبار کی رفتار ! ایک بہترین فنانسنگ سلوشن ،جو کسٹمرز کی مختلف کاروباری ضروریات کی تکمیل کے لیے کمرشل گاڑیاں خریدنے  کے حوالے سے  ڈیزائن کیا گیا ہے۔ چاہے آپ پسنجر ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوں یا  کارگو ، لاجسٹکس، زراعت، ڈیری، تعمیرات سمیت کسی بھی دوسرے  شعبے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہوں ،یہ سہولت آپ کے کاروبار کو وسعت دینے اور بھرپور مالی منافع کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔


نمایاں خصوصیات

پروڈکٹ کا نام: وہیکل لون

مقصد: کاروباری استعمال کے لیے گاڑیوں کی خریداری

اہل گاڑیاں: مقامی طور پر تیار کردہ (Locally Assembled) نئی اور استعمال شدہ گاڑیاں

فنانسنگ کی حد: 500,001 روپے سے لے کر 5,000,000 روپے تک

ادائیگی کا طریقہ: مساوی ماہانہ اقساط (EMI)

کسٹمر سیگمنٹ: تنخواہ دار اور کاروباری افراد

انشورنس اور ٹریکر: گاڑی کی انشورنس اور ٹریکر کی سہولت


مطلوبہ دستاویزات

  • اصل قومی شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ سائز تصویر
  • کاروبار کا ثبوت

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

یہ قرضہ حاصل کرنے کے لیے کون کون درخواست دینے کا اہل ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کا کارڈہے۔

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

بزنس مین ہونا چاہیے۔

کیا قرض لینے والے کے لیے یہ قرض حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد ہے؟

قرضہ کی درخواست اور قرضہ منظوری کے وقت عمر کی حد بالترتیب 18 سے 68 سال ہونا لازمی ہے۔ تاہم، تنخواہ دارافراد جن کی عمر 20 سے 60 سال کے درمیان ہو، وہ بھی قرضہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

پروسیسنگ چارجز کس قسم کے لاگو ہوتے ہیں؟ لیے کس قسم کی ضمانت درکار ہے؟

ایچ پی اے (HPA): گاڑی یو بینک کے حق میں ایچ پی اے مارک ہوگی

میں یہ قرضہ کس مقصد کے لیے حاصل کر سکتا ہوں؟

صرف زراعت اور کاروباری استعمال کے لیے

نئی اور استعمال شدہ کاروں کے لیے ڈاؤن پے منٹ کی کیا ضرورت ہے؟

ڈاؤن پیمنٹ: نئی گاڑیوں کے لیے 10%، استعمال شدہ گاڑیوں کے لیے 30%، اور کمرشل گاڑیوں کے لیے 20%۔

انشورنس اور حفاظت کے لیے اضافی تقاضے کیا ہیں؟

گاڑی کی انشورنس اور ٹریکراس میں شامل ہے۔

آپ کے پینل پر دستیاب کار برانڈز کی فہرست؟

پاکستان میں کام کرنے والے تمام برانڈز

کیا آپ کے پاس اس قرضہ کا شرعی جواز موجود ہے؟

جی ہاں۔ براہ کرم ملاحظہ کریں: یو بینک کمرشل وہیکل۔ مشارقہ فنانسنگ

قرضہ کے لیے درخواست کاطریقہ کار کیا ہے؟

کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہو گی

  •  اپنی مطلوبہ گاڑی کا انتخاب کریں
  •  یو بینک کی قریبی برانچ پر تشریف لے جائیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  • پیشگی چارجز جمع کروائیں
  • قرضہ کا درخواست فارم پر دستخط کر کے جمع کرائیں

یہ قرضہ حاصل کرنے کے لیے کون کونسی دستاویزات کی ضرورت ہے؟

درج ذیل دستاویزات درکار ہیں

  • سول پروپرائٹرز: کاروبار کا ثبوت جیسا کہ بزنس کارڈ، کیش میمو، لیٹر ہیڈ، یوٹیلیٹی بل اور بینک اسٹیٹمنٹ
  • کاروبار: کاروبار کا ثبوت جیسا کہ بزنس کارڈ، کیش میمو، لیٹر ہیڈ، یوٹیلیٹی بل اور بینک اسٹیٹمنٹ
  • تنخواہ دار افراد کے لیے آمدنی کا ثبوت: بینک اسٹیٹمنٹ اور سیلری سلپس (آخری 3 ماہ کی سیلری سلپس اور 6 ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ جس میں کم از کم 6 ماہ سے مسلسل تنخواہ منتقل ہونے کا ریکارڈ موجود ہو)

پروسیسنگ چارجز کس قسم کے لاگو ہوتے ہیں؟

  • قرضہ کی درخواست فیس
  • انشورنس چارجز
  • ٹریکر چارجز

کمرشل وہیکل فنانسنگ

آپ کو کتنی فنانسنگ کی ضرورت ہے؟

Rs 350,000 Rs 3,000,000
12 months 120 months
آپ حاصل کر رہے ہیں

Rs. 0

استعمال کی شرائط

Months

کل سود

Rs. 0

قسط کی رقم

Rs. 0

یکساں شرح

0%

Loan Calculators Form

Please fill in your details