تعلیم ہے سب کا حق!
یو بینک، سرمایہ تعلیم کے نام سے پرائیوٹ سکولوں کے مالکان کے لیے مالی مددکی پیشکش کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا تعلیمی قرض ہے جومالکان کو اپنے سکول کی عمارت کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی اجازت دیتا ہے۔ طلباء کے لیے فرنیچر، سازوسامان، کمپیوٹر، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی خریداری، کمپیوٹر لیب کے قیام یا توسیع، اساتذہ کی تربیت و ترقی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بھی اس قرضہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
قرض کی سہولت: 100,001 روپے سے 3,000,000 روپے
قرض کی مدت: 1 سے 7 سال
آسان اور مساوی ماہانہ اقساط میں ادائیگی
مفت کریڈٹ لائف انشورنس
شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کارڈ ہے۔
سکول یا انسٹی ٹیوٹ کی متعلقہ اتھارٹی یعنی ایجوکیشن بورڈیاٹیویٹا
(TEVTA) وغیرہ کے ساتھ رجسٹریشن لازمی ہے
سکول کی عمارت کم از کم پانچ کلاسوں کے لیے موزوں ہونی چاہیے
سکول کی عمارت کی ذاتی ملکیت یا کرائے پر بھی ہوسکتی ہے
سکول میں پچھلے ایک سال سے مستقل بنیادوں پر کم از کم پانچ اساتذہ کام کررہے ہوں
پچھلے ایک سال میں اوسطاً کم از کم 100 طلباء کا اندراج ہونا چاہیے
پچھلے دو سالوں سے مکمل طور پر فعال ہونا چاہئے
قرض کی درخواست اور قرض کی منظوری کے وقت عمر کی حد 18 سے 68 سال ہے
کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہو گی
درج ذیل دستاویزات درکار ہیں
رہائشی، زرعی، تجارتی املاک، سونا، بچت یا TDR وغیرہ پر رہن۔