میرا گھر، میرا آشیانہ

حکومتی سبسڈائزڈ ہاؤسنگ اسکیم

سستے رہائشی فنانس کے فروغ کے لیے، حکومتِ پاکستان نے میرا گھر، میرا آشیانہ مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرن اسکیم متعارف کرائی ہے۔


اہم خصوصیات

اہلیت کے معیار • پہلی بار گھر بنانے یا خریدنے والے پاکستانی شہری جن کے پاس قومی شناختی کارڈ ہو۔
• جن کے نام پر کوئی گھر یا رہائشی یونٹ موجود نہ ہو۔
دائرہ کار • گھر/فلیٹ کی خریداری
• اپنے پلاٹ پر گھر کی تعمیر
• پلاٹ کی خریداری اور اس پر گھر کی تعمیر
رہائشی یونٹ کا سائز • زیادہ سے زیادہ 5 مرلہ کا گھر
• یا زیادہ سے زیادہ 1360 مربع فٹ کا فلیٹ/اپارٹمنٹ
زیادہ سے زیادہ قرض کی رقم • ٹیئر 1: 20 لاکھ روپے
• ٹیئر 2: 35 لاکھ روپے
زیادہ سے زیادہ قرض کی مدت • بیس سال (دس سال تک سبسڈی دی جائے گی)
گاہک/اختتامی صارف کے لیے مقررہ شرحِ منافع • ٹیئر 1: 5%
• ٹیئر 2: 8%
بینک کے چارجز • کوئی پروسیسنگ لاگت نہیں
• پری پیمنٹ (قبل از وقت ادائیگی) پر کوئی جرمانہ نہیں
قرض کی قدر کا تناسب (LTV) • 90:10 (یعنی 90% قرض اور 10% ایکوئٹی)


مزید معلومات اور قرض کی درخواست کے لیے اپنی قریبی یو مائیکروفنانس بینک کی برانچ پر تشریف لائیں۔

Loan Calculators Form

Please fill in your details