یو بینک اسلامک بینکنگ چھوٹے اور درمیانی درجے کے کسانوں اور کاروباری حضرات کے لیے پرسنل انفرادی گارنٹی کے اپنا کاروبار مرابحہ فنانسنگ جس کے ذریعے، کاروباری شخصیات اپنے سرمایہ کی ضروریات (نقد کے علاوہ) کے لیے آسانی سے فنانسنگ یا مطلوبہ اثاثے خرید سکتے ہیں جن میں مویشی، بائیک، سولر پینلز اور بیٹریاں، تھری وہیلر لوڈر یا رکشہ وغیرہ یا ان کے کاروبار کی توسیع سمیت دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں۔
فنانسنگ کی سہولت: چالیس ہزار روپے سے لے کر چھ لاکھ روپے تک
فنانسنگ کی مدت: 1 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک
موت یا مستقل معذوری کی صورت میں مفت کریڈٹ فیملی تکافل کی سہولت
انفرادی گارنٹی پر فنانسنگ کی سہولت
فنانسنگ کی ادائیگی یکمشت اور آسان ماہانہ اقساط میں
شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
درخواست گزار پاکستانی شہری ہونا لازم ہے جس کے پاس کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ ہو۔
درخواست دہندہ کے پاس کاروبارکی ملکیت کا ثبوت ہونا چاہیے۔
درخواست دہندہ کی عمر درخواست جمع کرانے اور منظوری کے وقت 18 سے 68 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔
کسٹمر کو درج ذیل مراحل پورے کرنے کی ضرورت ہوگی
گاڑی پر خریدوفروخت کا اسٹام، کمرشل / رہائشی املاک پر رہن، بچت / ٹی ڈی آراکاؤنٹ وغیرہ پر فنانسنگ کی سہولت
یہ سہولت کاروباری اور زرعی مقاصد کے لیے حاصل کی جاسکتی ہے۔
جی ہاں، یہ شرعی اصولوں کے مطابق فننانسنگ کی سہولت ہے جو مرابحہ پر مبنی تجارتی فنانسنگ کا طریقہ ہے