یو بینک اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں کے مطابق سلم فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آسان کاشتکار سلم فنانسنگ زرعی شعبے اور کسانوں کو سرمایہ کی ضروریات جیسا کہ ٹیوب ویل، سولر پینلز اور بیٹریاں، اور زراعت سے متعلق دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے پیش کیا جارہاہے۔ یہ سہولت کسٹمر کی جانب سے مسلی اشیاء کی فروخت کے تصور پر مبنی ہے، جس میں مکمل ایڈوانس ادائیگی کے عوض بینک کو سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔
فنانسنگ کی سہولت:چالیس ہزار روپے سے چھ لاکھ روپے
فنانسنگ کی مدت: 1 ماہ سے 15 ماہ تک
آسان اور منصفانہ فنانسنگ پروسیسنگ
اعزازی کریڈٹ فیملی تکافل
ذاتی ضمانت پر فنانسنگ کی سہولت
فنانسنگ رقم کی واپسی کا یکمشت اختیار
شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
کوئی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اوورسیز پاکستانی کارڈ ہے۔
درخواست دہندہ کا زراعت کے کاروبار سے منسلک ہونا ضروری ہے۔
درخواست دہندہ کی عمر درخواست دینے اور منظوری کے وقت 18 سال سے 68 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔
کسٹمر کو درج ذیل مرحلے پورے کرنے کی ضرورت ہوگی
فنانسنگ کی یہ سہولت صرف زراعت تک محدود ہے۔
جی ہاں یہ ایک شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ ہے جو سلم تجارت پر مبنی فنانسنگ کی بنیاد پر ہے۔