آسان کاشتکار۔ پریمیم سلم فنانسنگ

یو بینک اسلامک بینکنگ شریعت کے مطابق آسان کاشتکار سلم فنانسنگ کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے کسان اپنی زرعی ضروریات جیسے کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات، ٹیوب ویل، سولر پینلز، بیٹریاں اور زراعت سے متعلقہ مشینری اور آلات خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، زرعی پاس بک، زرعی زمین، سونا، جائیداد، کاروبار، گاڑی، حق بچت یا ٹی ڈی آر کو بطور رہن رکھوایا جا سکتا ہے۔ یہ سہولت کسٹمر کی جانب سے اشیاء کی فروخت کے تصور پر مبنی ہے، جس میں مکمل ایڈوانس ادائیگی کے عوض بینک کو سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔


نمایاں خصوصیات

فنانسنگ کی سہولت:تیس ہزار روپے سے تیس لاکھ روپے تک

فنانسنگ کی مدت: 3 ماہ سے 6 ماہ تک

تمام زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے

بغیر کسی انفرادی ضمانت کے فنانسنگ کی سہولت

ضمانت پر مالی معاونت کی سہولت دستیاب ہے

اعزازی کریڈٹ فیملی تکافل کی سہولت

فنانسنگ کی رقم واپس کی یکمشت ادائیگی کا اختیار


مطلوبہ دستاویزات

  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر
  • درخواست دہندہ اور ضامن کے یوٹیلیٹی بل کی کاپی
  • کولیٹرلز سے متعلق دستاویزات

شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

اس فنانسنگ کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی پاکستان شہری جس کے پاس قومی شناختی کارڈ یا اوورسیزپاکستانی کاکارڈہے۔

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

درخواست دہندہ کا زراعت کے کاروبار سے منسلک ہونا ضروری ہے۔

کیا فنانسنگ لینے والے کے لیے عمر کی کوئی حد مقررہے؟

درخواست دہندہ کی عمر درخواست دینے اور منظوری کے وقت 18 سال سے 68 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔

اس فنانسنگ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

  • کسٹمر کو درج ذیل مرحلے پورے کرنے کی ضرورت ہوگی
  • یو بینک اسلامک بینکنگ کی قریبی برانچ پرتشریف لے جائیں
  • مطلوبہ شناختی دستاویزات فراہم کریں
  •  ضمانت سے متعلق دستاویزات فراہم کریں
  •  فنانسنگ کے درخواست فارم پر دستخط کریں اور جمع کرائیں

کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر
  • درخواست دہندہ اور ضامن کے یوٹیلیٹی بل کی کاپی
  • کولیٹرلز سے متعلق دستاویزات

پروسیسنگ چارجز کس قسم کے ہیں؟

  •  فنانسنگ کی درخواست کی فیس
  •  پروسیسنگ فیس

اس فنانسنگ کے لیے کس قسم کی ضمانت کی ضرورت ہے؟

فنانسنگ کی سہولت ،سونے کے سکے، زیورات زیبایشی اشیاء، سونے کے بسکٹ، زیورات، وغیرہ یا دکان، کاروبار،سول پروپرائٹر یا شراکت داری کا ثبوت، ذاتی یا کاروباری مقاصد والی رجسٹرڈ گاڑی، کو رہن رکھوانے کے بدلے حاصل کی جاسکتی ہے۔ زرعی زمین پر چارجز، ڈپازٹ یا ٹی ڈی آر، گورنمنٹ سیکیورٹیز (ڈی ایس سی، ایس ایس سی، بہبود سرٹیفکیٹ) اور کوئی دوسری منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد جس پریو بینک، پالیسی کے مطابق چارجز بنا سکتا ہو۔

کیا یہ فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے کام کی نوعیت کی کوئی پابندیاں ہیں؟

یہ فنانسنگ صرف لائیوسٹاک اور زراعت تک محدود ہے۔

کیا یہ شریعت کے مطابق ہے؟

جی ہاں یہ ایک شریعہ کمپلاینٹ فنانسنگ ہے جو سلم تجارت پر مبنی فنانسنگ کی بنیاد پر ہے۔

آسان کاشتکار۔ پریمیم سلم فنانسنگ

آپ کو کتنی فنانسنگ کی ضرورت ہے؟

Rs 30,000 Rs 3,000,000
6 months 15 months
آپ حاصل کر رہے ہیں

Rs. 0

استعمال کی شرائط

Months

کل منافع

Rs. 0

قسط کی رقم

Rs. 0

شرح منافع

0%

Loan Calculators Form

Please fill in your details