کاروبار کی مالی ضروریات کی تکمیل، شرعی اصولوں کے ساتھ
یو بینک اسلامک بینکنگ پیش کرتا ہے توفیق فنانسنگ، جو مکمل طور پر شرعی اصولوں کے مطابق ڈمینشنگ مشارکہ کے طریقہ کار پر مبنی ہے۔ یہ فنانسنگ خاص طور پر ان کاروباری افراد کے لیے ہے جو اپنی ذاتی گاڑی کو بطور اثاثہ استعمال کرتے ہوئے کاروبار کے لیے سرمایہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ کاروبار کو مستحکم بنایا اور بڑھایا جا سکے۔
فنانسنگ کی حد 3,000,000 روپے تک
فنانسنگ کی مدت 7 سال تک
آسان ماہانہ قسطوں میں ادائیگی
گاڑی کا مکمل تکافل کوریج
درخواست دہندہ کوپاکستانی شہری ہونا چاہیے جس کے پاس بین الاقوامی / قومی شناختی کارڈکا ہونا ضروری ہے۔
درخواست دہندہ کی سالانہ آمدنی (کاروباری اخراجات کے بعد) 1,200,000 روپےسے زیادہ ہونی چاہیے۔ درخواست دہندہ کو کاروباری فرد ہونا چاہیے اور گاڑی کی ملکیت کو کم از کم 3 مہینے تک ایکسائز ریکارڈ کے مطابق ہونا چاہیے۔
درخواست دہندہ کی عمر درخواست کے وقت اور میچورٹی کے وقت بالترتیب 18 سے 68 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
درخواست دہندہ کو درج ذیل چیزوں پر عمل کرنا ہوگا:
اپنے قریب ترین یوبینک ،اسلامک بینکنگ برانچ کا دورہ کریں
ضروری دستاویزات فراہم کریں
فنانسنگ کی درخواست فارم پر دستخط کریں اور جمع کرائیں
اصل شناختی کارڈ
درخواست دہندہ کی پاسپورٹ سائز تصویر
کاروبار کا ثبوت
موجودہ کاروبار کو بہتر بنانے یا چھوٹے کاروبار کو بڑھانے کے لیے۔
جدول اخراجات کے مطابق چارجز لاگو ہوں گے۔
جی ہاں – یہ ڈمینشنگ مشارکہ پر مبنی شر عی اصولوں کے مطابق فنانسنگ ہے۔