شکارپور، سندھ کے شیخ محلہ کے رہائشی یاسر شیخ کا ہمیشہ سے اپنا کاروبار کرنے کا خواب تھا۔ ابتدا میں وہ ایک چھوٹی سی ریڑھی پر اسنیکس بیچا کرتے تھے، لیکن محنت اور عزم سے انہوں نے آہستہ آہستہ اپنی گروسری کی دکان کھول لی۔ جیسے جیسے ان کا خاندان بڑا ہوتا گیا، یاسر کو اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کی خواہش بھی بڑھنے لگی۔ انہوں نے اپنے بچوں کو بہترین پرائیویٹ اسکول میں داخل کروایا، لیکن جلد ہی اسکول فیس اور روزمرہ کے اخراجات کا بوجھ زیادہ ہونے لگا۔
اس مشکل وقت میں یاسر نے یو بینک سے رابطہ کیا، جہاں بینک کے عملے نے انہیں "بڑھتا کاروبار پلس” لون کی سہولت کے بارے میں بتایا۔ یاسر نے جلد ہی یہ قرض حاصل کیا اور اس سے اپنے کاروبار کو وسعت دی۔ ایک سال کے اندر اندر، انہوں نے نہ صرف اپنا قرض چکا دیا بلکہ اپنی دکان کو مزید بہتر بنا لیا۔ آج ان کے اسٹور میں مختلف اقسام کی پراڈکٹس دستیاب ہیں، ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور ان کے بچے اس معیاری تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں جس کا یاسر نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا۔
یاسر شیخ کی کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ یو بینک کی مالی مدد کس طرح چھوٹے کاروباروں کو بڑھاوا دے کر لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے