راولپنڈی میں فیکٹری کوارٹرز میں رہنے والی عزیز النساء نے سات سال قبل گھر کے اندر سنیک شاپ کھولنے کا فیصلہ کیا،مالی مسائل سے نمٹنے کے لیے اس نے یوبینک کی برانچ کا رخ کیا۔
اس وقت وہ چوتھی بار قرض لے چکی ہیں اوربروقت اور درست فیصلہ کی بدولت وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر ملنے والا ایک معقول منافع اسے اپنے بیٹوں کو معیاری تعلیم دلانے کا خواب پورا کرنے میں مدد دے رہاہے۔
اس کے خاندان کو سنگین مالی مسائل کا سامنا تھا جب عزیزالنساء نے معاشی استحکام کے لیے میدان عمل میں قدم رکھا،انہوں نے گھریلو معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانا شروع کیا۔اس وقت ان کے کاروباری عزائم بہت بلند ہیں اوراب ان کی خواہش ہے کہ کپڑے کا بزنس شروع کیا جائے۔
عزیز النساء